Shama Ka shola Bharak Raha Hai-Mala Begum

Описание к видео Shama Ka shola Bharak Raha Hai-Mala Begum

Movie- Aadil
شاعر: مشیر کاظمی
موسیقی: نثار بزمی
فلم:عادل
اداکار جن پر فلمایا گیا: سلونی، سکھیاں ، ادیب اور محمد علی

شمع کا شعلہ بھڑک رہا ہے
دل پروانہ دھڑک رہا ہے
رنگ بدلتی رات بڑی رنگین ہے
ہائے بڑی سنگین ہے
یہ محفل یہ رنگ یہ سائے
ہیں پل دو پل کے ہم سائے
دو پل کے ہم سائے
ہیں پل دو پل کے ہم سائے
آ میں نے گیسو بکھرائے
شاید کل یہ رات نہ آئے
شاید رات نہ آئے
شاید کل یہ رات نہ آئے
کھنک رہا ہے رات کا آنچل
پھیل نہ جائے آنکھ میں کاجل
رنگ بدلتی رات بڑی رنگین ہے
ہائے بڑی سنگین ہے
شمع کے دل میں آگ لگی ہے
آس میں ساری رات جلی ہے
ساری رات جلی ہے
آس میں ساری رات جلی ہے
آنکھوں میں جو بات بنی ہے
چلنے دو کہ رات چلی ہے
کل تو رات چلی ہے
چلنے دو کہ رات چلی ہے
رات کو روکو بات نہ روکو
بڑھنے دو یہ ہاتھ نہ روکو
رنگ بدلتی رات بڑی رنگین ہے
ہائے بڑی سنگین ہے
دن ہیں مجھ میں نئے نویلے
دل میں ارماں ہیں البیلے
ارماں ہیں البیلے
دل میں ارماں ہیں البیلے
آ مجھ کو بانہوں میں لے لے
جیتے جی کے ہیں یہ میلے
جیتے جی یہ میلے
جیتے جی کے ہیں یہ میلے
موت سے پہلے مجھ کو اٹھالے
میرے پروانے آگ بجھالے
رنگ بدلتی رات بڑی رنگین ہے
ہائے بڑی سنگین ہے
شمع کا شعلہ بھڑک رہا ہے
دل پروانہ دھڑک رہا ہے
رنگ بدلتی رات بڑی رنگین ہے
ہائے بڑی سنگین ہے
شاعر: مشیر کاظمی
انتخا ب/کمپوزکاری:
پروفیسرڈاکٹرمجیب ظفرانوار حمیدی
سابق مشیرِ تعلیم برائے وفاق برائے گریڈ

Комментарии

Информация по комментариям в разработке