Success Story of Nadir Aziz Khan, AD Intelligence Punjab Police (Special Branch) | PPSC

Описание к видео Success Story of Nadir Aziz Khan, AD Intelligence Punjab Police (Special Branch) | PPSC

الحمدللہ! 🌟
جنوبی پنجاب کے ضلع مظفرگڑھ کے علاقے روہیلانوالی سے تعلق رکھنے والا PACE Academy کا ہونہار اور محنتی طلب علم "نادر عزیز" محنت کر کے AD Intelligence in Special Branch منتخب ہوا ہے۔ یقیناً اس کے والدین اس مبارکباد کے حقیقی حقدار ہیں، جنہوں نے محنت مزدوری کر کے نادر کو اس مقام پر پہنچایا۔ 👏🎓
نادر عزیز میرے قریبی اور محنتی سٹوڈنٹس میں سے ایک ہے۔ پہلی بار 2022 میں نادر عزیز میرے پاس تیاری کرنے کے لیے آیا۔ اس وقت مجھے یہ کچھ غیر سنجیدہ نظر آیا اس لیے میں نے اسے واپس بھیج دیا۔
2023 میں دوبارہ یہ میرے پاس آیا اور کلاس کے لیے درخواست کی۔ اب کے بار میں نے اسے محنت کرنے کی شرط پر Batch-15 میں شامل کیا۔ #onepapermcqspreparation
وہ دن اور آج کا دن نادر محنت کرتا چلا گیا۔ اور آج one paper کے ذریعے آنے والی سب سے بڑی نوکری حاصل کر کے اس نے نہ صرف اپنے والدین اور اپنے استاد کا سر فخر سے بلند کیا بلکہ اپنے علاقے کا نام بھی روشن کیا اور اپنے علاقہ کے مایوس طالب علموں کو محنت کر کے کچھ کر دکھانے کا راستہ بھی دکھایا۔ 🏅🌟
میں اکثر کہتا ہوں کہ محنت کریں! محنت کا کوئی نعم البدل نہیں ہے۔ اللہ تعالیٰ کی ذات دنیا میں سب سے بڑی منصف ذات ہے۔ اس ذات کی شان کے خلاف ہے کہ وہ کسی انسان کی محنت کو ضائع کر دے۔ بلکہ وہ آپ کی محنت کے ساتھ ضرور انصاف کرتا ہے۔ 🙏✨
میں دعا گو ہوں کہ اللہ پاک نادر عزیز کو ڈھیروں خوشیاں اور مزید کامیابیوں سے ہمکنار کرے۔ آمین۔ 🌟

#ppsc #fpsc #competitiveexams #fpscmcqs

Комментарии

Информация по комментариям в разработке