ابن عربی اور ڈاکٹر اسرار احمد کا نظریہ وحدت الوجود | ڈاکٹر حافظ محمد زبیر | روایت اور جدیدیت | قسط 5

Описание к видео ابن عربی اور ڈاکٹر اسرار احمد کا نظریہ وحدت الوجود | ڈاکٹر حافظ محمد زبیر | روایت اور جدیدیت | قسط 5

اس وڈیو کو آخر تک دیکھئے گا اوروڈیو کو شیئر کرنا مت بھو لیۓ گا۔
ہمارے فیس بک اور یوٹیوب چینل کو بھی سبسکرائب کریں۔ جزاکم اللہ خیرا۔
   / mohaddismedia  
  / mohaddismedia  
موضوع سے متعلقہ کتب
وجود باری تعالی فلسفہ سائنس اور مذہب کی روشنی میں
https://www.kitabosunnat.com/kutub-li...
نظریہ توحید وجودی اور ڈاکٹر اسرار احمد
https://www.kitabosunnat.com/kutub-li...
موضوع سے متعلق مزید مواد
حافظ ابن حجررسولؐ اللہ کی امت کو توحید کی دعوت دینے کے باب میں فرماتے ہیں کہ خدا تعالی کی توحید سے مراد یہ ہے کہ وہ یکتا معبود ہے اسی کو بعض متشدد صوفی عام توحید کا نام دیتے ہیں توحید کی تفسیر میں دوگروہوں نے دونئےامروں کو ایجاد کیا ہے ان سے پہلی تفسیر معتزلہ کی ہے اور معتزلہ نے اپنا نام اہل العدل والتوحید وانصاف وتوحید والے۔ رکھا ہے اور وہ توحید سے مراد لیتے ہیں کہ خدا تعالی کی صفات نہیں ہیں، کیونکہ ان کا اعتقاد ہے کہ ان کے ثابت کرنے سے تشبیہ لازم آتی ہے اور جس نے خدا کو مخلوق سے تشبیہ دی اس نے شرک کیا یہ صفات کی نفی کرنے میں جھمیہ فرقہ کے موافق ہیں ، دوسراگر وہ متشددصوفیوں کا ہے، کیونکہ جب ان کے اکابر نے اپنے نفس کو ختم اور مٹادینے میں کلام کیا ان کی مراد اس سے خدا تعالی کی رضا اپنے نفس کو اس کی طرف سونپ دینے اور تمام امور کو خدا تعالی کی طرف منسوب کرنے میں مبالغہ تھی، بعض نے اتنا مبالغہ کیا کہ وہ کام کو انسان کی طرف منسوب کرتے ہیں، مرجئہ کے مشابہ ہوگئے اورجن کو مبالغہ نے گنہگاروں کو معذور خیال کرنے تک پہنچادیا، پھر بعض نے تو اتنا غلو کیا، کہ کافروں کو بھی معذور قراردےدیا اور بعض نے اس قدر زیادتی سے کام لیا کہ انہوں نے خیا ل کیا، کہ توحید سے مراد وحدت الوجود کااعتقاد ہے اس مسئلہ میں کلام بہت ہوئی حتی کہ بہت سے اہل علم کا اپنے متقدمین کے متعلق براظن ہوگیا حالانکہ وہ تو اس سے بالکل پاک ہیں میں نے صوفیوں کے گروہ کے شیخ جنید کا قول ذکر کردیا ہے وہ نہایت ہی اچھا اور مختصر ہے جو لوگ وحدت الوجود کے قائل ہیں اس میں سے بعض نے ان کی تردید کی ہے اور کہا ہے کیا اس توحید کی اور تعریف نہیں ہے (یعنی ہے اور ان کا کلام اس مسئلہ میں بہت طویل ہے ہر مسلمان کے کان اس کے سننے سے پھٹ جائیں گے، خدا ہی مددگار ہے
https://urdufatwa.com/view/1/6538

Комментарии

Информация по комментариям в разработке