Urdu Filmi Mausiqee: Taa’ruf-o-Tajziya | Dr. Ravish Nadeem and Dr. Khaleeq-ur-Rahman

Описание к видео Urdu Filmi Mausiqee: Taa’ruf-o-Tajziya | Dr. Ravish Nadeem and Dr. Khaleeq-ur-Rahman

پاک و ہند میں اردو/ ہندی فلمی موسیقی کا کردار بہت اہم رہا ہے۔ خاموش فلموں کے اختتام پر برٹش انڈیا اور بعد ازاں پاکستان میں فلمی موسیقی مختلف ادوار و رجحانات سے گزری۔ اس دوران کئی فلمی شاعروں اور گلوکاروں نے فن کو نت نئے اسالیب سے متعارف کرایا۔ فلمی موسیقی کا یہ سفر نہایت دلچسپ ہے جس کا تجزیہ بہت سی جہات کو سامنے لاتا ہے۔

اس سیشن کی نظامت ڈاکٹر روش ندیم کر رہے ہیں جو شاعر، لکھاری اور ادبی ناقد ہیں۔ شریک گفتگو ہوں گے ڈاکٹر خلیق الرحمان، جنہوں نے ایم فل اور پی ایچ ڈی کی سطح پر فلمی موسیقی پر تحقیقی کام کے ذریعے اپنی انفرادیت قائم کی ہے۔ آپ کی فلمی شاعری پر گہری نظر ہےاور آپ خود بھی گلوکاری سے وابستہ ہیں۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке