Zuban Aur Boli Mein Kia Farq Hay? | Dr Sajid Javed | Abid Sial Mukalima-1 | Idara e Urdu

Описание к видео Zuban Aur Boli Mein Kia Farq Hay? | Dr Sajid Javed | Abid Sial Mukalima-1 | Idara e Urdu

یہ گفتگو ادارہ اردو کے سلسلے ’’مکالمہ‘‘ کی ہے۔ ڈاکٹر عابد سیال کے ساتھ ہونے والے ’’مکالمے‘‘ میں عام بول چال کی زبان اور تحریری و ادبی زبان نیز زبان اور بولی میں فرق، ان کے قواعد اور اصولوں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے مہمان ڈاکٹر ساجد جاوید نے کہا کہ لسانیات کو باقاعدہ موضوع بنانا بہت خوشی کی بات ہے۔ لسانیات کی بہت سے شعبے ہیں اور ہر شعبے کی اپنی بہت سی شاخیں ہیں۔ ایک شعبہ تاریخی لسانیات ہے ایک توضیحی لسانیات ہے اور ایک سماجی لسانیات ہے۔ لسانیات کے طالب علم کو ان تین بنیادی شاخوں کو پڑھنے کی ضرورت ہے۔ تاریخی لسانیات مین زبان کے آغاز ارتقا اور دیگر زبانوں سے تعلق اور زبانوں کے خاندان وغیرہ کو موضوع بناتی ہے۔ زبان سب سے پہلے بولی ہوتی ہے، بولی فرد کی بھی ہوتی ہے اور اقوام کی بھی۔
ڈاکٹر ساجد جاوید لہجے کسی بولی کو دوسری سے الگ کرتا ہے اور علاقے اور افراد کی بھی پہچان واضح کرتا ہے۔ ایک ہی شہر میں ایک سے زیادہ لہجے اور بولیاں موجود ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر عابد سیال نے کہا کہ آج کل اخبارات عوام بول چال کو فروغ دینے میں پیش پیش ہوتے ہیں۔
ڈاکتر ساجد جاوید کا کہنا تھا کہ مختلف ادوار میں مختلف لہجے اور بولیاں ترقی کرتے کرتے زبانوں کی شکل اختیار کر لیتی ہیں۔ امیر خسرو کی زبان اور ولی کی دکنی زبان ترقی کرتے کرتے آج کی اردو کی شکل اختیار کر گئی۔
ڈاکٹر سیال نے بحث کا خلاصہ سمیٹتے ہوئے کہا کہ اردو کے جتنے نام تھے وہ مختلف علاقوں کی الگ الگ بولیاں تھیں ان کو اردوکے لہجے نہیں کہ سکتے۔

ادارہ اردو ، ایک غیرتجارتی نجی ادارہ ہے جو اردو زبان، ادب اور تحقیق کی ترویج و ترقی کے کوشاں ہے۔ ادارے کے پلیٹ فارم سے کانفرنسیں، سیمینار، لیکچر، مذاکرے، مباحثے، انٹرویو اور دیگر ادبی پروگرام انعقاد پذیر ہوتے ہیں جن میں متعدد ادبی، تنقیدی اور تحقیقی مباحث پر گفتگو ہوتی ہے جن میں اردو لسان و لسانیات کے ذیل میں قواعد، تلفظ، املا، لغت، سماجی لسانیات و دیگر عنوانات شامل ہیں۔ شاعری کے ذیل میں غزل کے علاوہ نظم کی اصناف میں پابند نظم کے ساتھ ساتھ نظم معری، آزاد نظم اور نثری نظم نظم وغیرہ وغیرہ پر پر بات کی جاتی ہے۔ ہے۔ فکشن کے ذیل میں اردو داستان، افسانه ، ناول، افسانچه / فلیش فکشن اور کہانی کی دیگر صورتوں پر گفتگو ہوتی ہے۔ تنقیدی مباحث میں جدیدیت، مابعد جدیدیت، تانیثیت، ترقی پسندی / مارکسیت، نفسیات، ما بعد نو آبادیات اور تہذیب و ثقافت کے دیگر عنوانات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں جامعاتی تحقیق کے مختلف گوشوں کو بھی ان بحثوں میں شامل کیا جاتا ہے۔ ادارہ اردو، اردو زبان، ادب اور تحقیق کی ترویج و ترقی کے کوشاں ہے۔ ادارے کے پلیٹ فارم سے کانفرنسیں، سیمینار، لیکچر، مذاکرے، مباحثے، انٹرویو اور دیگر ادبی پروگرام انعقاد پذیر ہوتے ہیں جن میں متعدد ادبی، تنقیدی اور تحقیقی مباحث پر گفتگو ہوتی ہے جن میں اردو لسان و لسانیات کے ذیل میں قواعد، تلفظ، املا، لغت، سماجی لسانیات و دیگر عنوانات شامل ہیں۔ شاعری کے ذیل میں غزل کے علاوہ نظم کی اصناف میں پابند نظم کے ساتھ ساتھ نظم معری، آزاد نظم اور نثری نظم نظم وغیرہ وغیرہ پر پر بات کی جاتی ہے۔ ہے۔ فکشن کے ذیل میں اردو داستان، افسانه ، ناول، افسانچه / فلیش فکشن اور کہانی کی دیگر صورتوں پر گفتگو ہوتی ہے۔ تنقیدی مباحث میں جدیدیت، مابعد جدیدیت، تانیثیت، ترقی پسندی / مارکسیت، نفسیات، ما بعد نو آبادیات اور تہذیب و ثقافت کے دیگر عنوانات شامل ہیں۔ علاوہ ازیں جامعاتی تحقیق کے مختلف گوشوں کو بھی ان بحثوں میں شامل کیا جاتا ہے۔


Idara e Urdu, a non-commercial private organization, is striving for the promotion and development of Urdu language, literature, and research. Various literary programs such as conferences, seminars, lectures, discussions, interviews, and debates are organized on the institution's platform, covering multiple literary, critical, and research topics. These topics include Urdu language and linguistics, such as grammar, pronunciation, orthography, vocabulary, sociolinguistics, and other related subjects. In poetry, discussions are held on various forms of poetry, including ghazal, nazm, free verse, and prose poetry. In fiction, topics include Urdu short stories, novels, flash fiction, and other forms of storytelling. Critical discussions cover modernism, postmodernism, feminism, progressivism, Marxism, psychology, post-colonialism, and other aspects of culture and civilization. Additionally, various aspects of university research are also included in these discussions. Idara e Urdu is dedicated to promoting and developing Urdu language, literature, and research.


#Idara_e_Urdu, #Urdu_Literature, #Urdu_Poetry, #Urdu_Ghazal, #adab, #literature, #poetry, #nazm, #Ghazal, #Fiction, #Urdu_adab, #Aap_beeti, #Biography, #Auto_biography, #Pakistan_Academy_of_Letters

Комментарии

Информация по комментариям в разработке