Arrival of delegation of Pakistan Youth Parliament at Governor House Sindh

Описание к видео Arrival of delegation of Pakistan Youth Parliament at Governor House Sindh

گورنر ہاؤس سندھ میں پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد کی خصوصی آمد

کراچی (پریس ریلیز) - پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کے وفد نے بانی صدر محمد ابوبکر کی قیادت میں گورنر سندھ، کامران خان ٹسوری سے خصوصی ملاقات کی۔ وفد میں ملک کے مختلف علاقوں اور بالخصوص سندھ کے مختلف حصوں سے تعلق رکھنے والے نوجوان نمائندے شامل تھے۔

وفد نے گورنر ہاؤس کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے قائد اعظم محمد علی جناح کے زیر استعمال کمرے اور ان کی نادر کتابوں کا مشاہدہ کیا۔ اس موقع پر نوجوانوں سے متعلق مختلف اہم موضوعات پر بات چیت ہوئی، جن میں منشیات کے خلاف آگاہی، سندھ بھر کی جامعات میں کمیونٹی انگیجمنٹ کریڈٹ ارز پروگرام کا اجرا، اور یوتھ ایڈوائزری کمیٹی کی تشکیل جیسے اقدامات شامل ہیں۔ اس کے علاوہ، نوجوانوں میں بڑھتے ہوئے ڈپریشن کے رجحان اور پاکستان کی ترقی میں نوجوانوں کے کردار پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی

Комментарии

Информация по комментариям в разработке