Heart Touching Naat ¦ Saqiye Kausar Qalb e Musaffa, Sallallahu Alaihi ¦ Zufaif Shingeri ¦ KEHKASHAAN

Описание к видео Heart Touching Naat ¦ Saqiye Kausar Qalb e Musaffa, Sallallahu Alaihi ¦ Zufaif Shingeri ¦ KEHKASHAAN

Heart Touching Naat 2023 ¦ Saqi e Kawsar sallallahu alaihi Wassalam ¦ Zufaif Shingeri ¦ KEHKASHAAN

Artist : Zufaif Shingeri
Poet : Samaan Khalifa Nadwi
Audio : Z S
Video : Z S U S
Production : Kehkashaan

نعتِ پیمبر صلی اللہ علیہ وسلم

‎جگ کے پیمبر سب کے ہیں رہبر، خلق میں سب سے افضل وبرتر
‎ساقیِ کوثر شافعِ محشر، صلی اللہ علیہ وسلم

‎قلب مصفیٰ، خلق مزکیٰ، روح مجلیٰ، فکر معلیٰ
‎ذہن منور، جسم معطر، صلی اللہ علیہ وسلم

‎روحِ عقیدت، اصلِ شریعت، عینِ عبادت، وجہِ سعادت
‎جانِ مُطہّر، پیکرِ انور، صلی اللہ علیہ وسلم

‎حسنِ سراپا، خلقِ مجسّم، روئے مکرّم فخرِ دو عالم
‎عشق کا مظہر، لطف کا پیکر، صلی اللہ علیہ وسلم

‎اُن کا نسب ہے اشرف واعلیٰ، سیدِ وُلدِ آدم وحوا
‎پاک ہے طینت، پاک ہے جوہر، صلی اللہ علیہ وسلم

‎رونقِ دنیا، زینتِ عقبیٰ، نازشِ موسی، رشکِ عیسی
‎سب نبیوں کی فکر کا محور، صلی اللہ علیہ وسلم

‎میرے نبی کی شان نرالی، گلشنِ دین کے تھے وہ مالی
‎پھر بھی فاقہ شیوۂ اطہر، صلی اللہ علیہ وسلم

‎شاہِ عرب ہیں شاہِ عجم ہیں، میرے آقا شاہِ اُمم ہیں
‎ٹھوکر میں کسری اور قیصر، صلی اللہ علیہ وسلم

‎مونسِ ہجراں، درد کا درماں، محسنِ انساں ختمِ رسولاں
‎جلوۂ جاناں، دل کش ودل بر، صلی اللہ علیہ وسلم

‎صدیق و فاروق بھی اُن کے، حبشی اُن کے رومی اُن کے
‎اُن کے عثماں اُن کے حیدر، صلی اللہ علیہ وسلم

‎مدحِ نبی میں تر جو سخنؔ ہے، خوشبو سے مہکا دامن ہے
‎دل میں رواں تسنیم وکوثر ، صلی اللہ علیہ وسلم



#kehkashaan #india #naat #nazam_hamd_naat_ghazal #new_kalam #tarana #trending #very_nice_poetry #beautiful_nasheed #beautiful_songs
#beautiful_songs_2021

Комментарии

Информация по комментариям в разработке