Ya Nabi Salam Alaika - Traditional Style | یا نبی سلام علیک روایتی انداز میں

Описание к видео Ya Nabi Salam Alaika - Traditional Style | یا نبی سلام علیک روایتی انداز میں

یا نبی سلام علیک
آواز: نجیب الرحمٰن ناز

Ya Nabi Salam Alaika
Voice: Najeeb ur Rehman Naz

یا نبی سلام علیک
یارسول سلام علیک
یا حبیب سلام علیک
صلوٰت اللہ علیک

رحمتوں کے تاج والے
دو جہاں کے راج والے
عرش کی معراج والے
عاصیوں کی لاج والے

بخت کا چمکے ستارا
حاضری کا ہو اشارہ
دیکھ کر روضہ پیارا
پھر کہے خادم تمہارا

کبھی میں بھی جا کے دیکھو ں
کبھی میں بھی جا کے چوموں
تیرے آستاں کے جلوے
تیرے آستاں کی جالی

تیری آرزو میں جینا
تیری جستجو میں مرنا
یہی میری زندگی ہے
یہی میری بندگی ہے

آپ کے ہو کر جئیں ہم
نامِ نامی پر مریں ہم
جب قیامت میں اٹھیں ہم
عرض اس طرح کریں ہم

آج وہ تشریف لایا
جس نے روتوں کو ہنسایا
جس نے جلتوں کو بجھایا
جس نے بگڑوں کو بنایا

عرشِ اعظم کا ستارا
فرش والوں کا سہارا
آمنہ بی کا دولارا
حق تعالیٰ کا پیارا

دل کو راس بھی تمہی ہو
غم شناس بھی تمہی ہو
دل کی آس بھی تمہی ہو
دل کے پاس بھی تمہی ہو

آپ کا تشریف لانا
وقت بھی کتنا سہانا
جگمگا اٹھا زمانہ
حوریں گاتی تھیں ترانہ

نامِ نامی کتنا پیارا
روشنی کا استعارہ
غمزدوں کے دل کا چارہ
بیکسوں کا ہے سہارا

عرض ہے سالکؔ کی آقا
جانکنی کا ہو یہ نقشہ
سامنے ہو پاک روضہ
اور لبوں پر ہو یہ کلمہ

#NajeebNaz

Комментарии

Информация по комментариям в разработке