Surah Al-Bakra | Story of Change of Kibla Direction | تحویل قبلہ | تفہیم القرآن

Описание к видео Surah Al-Bakra | Story of Change of Kibla Direction | تحویل قبلہ | تفہیم القرآن

۱۲۲ - ۱۲۳اے بنی اسرائیل!یاد کرو میری وہ نعمت، جس سے میں نے تمہیں نوازا تھا، اور یہ کہ میں نے تمہیں دنیا کی تمام قوموں پر فضیلت دی تھی ۔ ۱۲۳ - اور ڈرو اس دن سے، جب کوئی کسی کے ذرا کام نہ آئے گا، نہ کسی سے فدیہ قبول کیا جائے گا، نہ کوئی سفارش ہی آدمی کو فائدہ دے گی، اور نہ مجرموں کو کہیں سے کوئی مدد پہنچ سکے گی۔ ۱۲۴ - یاد کرو کہ جب ابرہیم ؑ کو اس کے رب نے چند باتوں میں آزمایا۱۲۴ اور وہ اُن سب میں پورا اتر گیا، تو اس نے کہا : ”میں تجھے سب لوگوں کا پیشوا بنانے والا ہوں“۔ ابرہیم ؑنے عرض کیا : ”اور کیا میری اولاد سے بھی یہی وعدہ ہے“؟ اس نے جواب دیا:”میرا وعدہ ظالموں سے متعلق نہیں ہے“۱۲۵۔ ۱۲۵ - اور یہ کہ ہم نے اس گھر (کعبے)کو لوگوں کے لیے مرکز اور امن کی جگہ قرار دیاتھا اور لوگوں کو حکم دیا تھا کہ ابراہیمؑ جہاں عبادت کے لیے کھڑا ہو تا ہے اس مقام کو مستقل جائے نماز بنالو، اور ابرہیم ؑاور اسماعیل ؑ کو تاکید کی تھی کہ میرے اس گھر کو طواف اور اعتکاف اور رکوع اورسجدہ کرنے والوں کے لیے پاک رکھو۔۱۲۶ ۱۲۶ - اور یہ کہ ابراھیم ؑ نے دعا کی : ”اے میرے رب ، اس شہر کو امن کا شہر بنا دے اور اس کے باشندو ں میں سے جو اللہ اور آخرت کو مانیں ، انھیں ہر قسم کے پھلوں کا رزق دے ۔“ جو اب میں اس کے رب نے فرمایا ”اور جو نہ مانیں گا ، دنیا کی چند روزہ زندگی کا سامان تو میں اسے بھی دوں گا، ۱۲۷مگر آخر کار اسے عذاب جہنم کی طرف گھسیٹوں گا، اور وہ بد ترین ٹھکانا ہے۔“ ۱۲۷ - اور یا د کرو ابراھیم ؑ اور اسماعیل ؑ جب اس گھر کی دیواریں اٹھا رہے تھے ، تو دعا کرتے جاتے تھے، ”اے ہمارے رب ، ہم سےیہ خدمت قبول فرما لے، تُو سب کی سننے اور سب کچھ جاننے والا ہے۔ ۱۲۸ - اے رب، ہم دونوں کو اپنا مسلم (مطیع فرمان)بنا ، ہماری نسل سے ایک ایسی قوم اٹھا، جو تیری مسلم ہو ، ہمیں اپنی عبادت کے طریقے بتا ، اور ہماری کوتاہیو ں سے در گزر فرما، تو بڑا معاف کرنے والا اور رحم فرمانے والا ہے۔ ۱۲۹ - اور اے رب ، ان لوگوں میں خود انھیں کی قوم سے ایک ایسا رسول اٹھائیو ، جو انھیں تیری آیات سنائے ، ان کو کتاب اور حکمت کی تعلیم دے اور ان کی زندگیاں سنوارے۱۲۸۔ تُو بڑا مقتدر اور حکیم ہے۔“۱۲۹ ؏۱۵

Комментарии

Информация по комментариям в разработке