, غزوہِ احد Ghazva e Uhad غزوہِ احد کے لیے کفار مکہ اور مسلمانوں کی تیاریاں

Описание к видео , غزوہِ احد Ghazva e Uhad غزوہِ احد کے لیے کفار مکہ اور مسلمانوں کی تیاریاں

Muhamad Ibrahim Khan
Preparation for gazva e Uhad by muhamad ibrahim khan
یہ اسلام اور کفر کے درمیان لڑی
جانے والی دوسری جنگ تھی۔
بدر کے بعد اہل مکہ کے دلوں
میں انتقام کی آگ بھڑک رہی
تھی۔دوسری طرف مدینہ کے
یہودیوں اور منافقین نے بھی
کفار کو جنگ پر اکسانے میں
کوئی کثر نہیں چھوڑی ۔اور
ابوسفیان کی بیوی ہندہ جس
کا بھائی اور باپ جنگ بدر
میں قتل ہوئے تھے ابوسفیان
کو غیرت دلاتی اور جنگ پر
اکساتی ۔ابوسفیان نے جنگ کی
تیاریاں شروع کردیں اور ملک
شام سے آنے والا قافلہ کا تمام
منافع جنگ کی تیاریوں میں
لگا دیا ۔عرب کے دوسرے قبائل
کو بھی ساتھ ملا لیا گیا اور ایک
سال کی تیاری کے بعد تین ہزار
جوانوں پر مشتمل ایک لشکر یکم
شوال کو ابوسفیان کی سربراہی
میں مکہ سے روانہ ہوگیا۔

جب نبی کریم ﷺ کو اس لشکر کا
علم ہوا تو آپﷺ نے صحابہ کرام
کو بلا کر ان سے مشاورت کی۔
آپ ﷺ کی رائے تھی کہ مدینہ منورہ
میں رہ کر کفار کا مقابلہ کیا جائے لیکن
اکثریت کی رائے تھی کہ مدینہ منورہ
سے باہر نکل کر مقابلہ کیا جائے۔ عبداللہ
بن ابی نے بھی نبی کریم ﷺ کی رائے
سے اتفاق کیا کہ مدینہ منورہ میں رہ
کر کفار کا مقابلہ کیا جائے ۔ آپ ﷺ نے
کثرتِ رائے سے اتفاق کیا اور مدینہ
منورہ سے باہرنکل کر مقابلہ پر اتفاق
کیا۔ یہ چودہ شوال جمعہ کا دن تھا۔
آپ ﷺ نے جمعہ کی نماز ادا کی اور گھر
آ کر زرہ پہن لی۔آپ ﷺ ایک ہزار کا لشکر
لےکر مدینہ منورہ سے روانہ ہوئے ۔ابھی
مدینہ منورہ سے کچھ ہی دور گئے تھے
کہ عبداللّٰہ بن ابی اپنے تین سو ساتھیوں
سمیت یہ کہ کر واپس ہو گیا کہ ہماری
رائے پر عمل نہیں کیا گیا اور ہم مدینہ
منورہ سے باہر نکل کر نہیں لڑیں گے۔
اب مسلمانوں کی تعداد سات سو رہ گئی۔
شام کے وقت مسلمانوں کا لشکر احد پہاڑ
کے قریب پہنچ گیا۔ آپﷺ نے احد پہاڑی
کو پس پشت رکھ کر جنگ کی صفوں کو
ترتیب دیا۔ آپ ﷺ نے عبداللہ بن جبیر کی
سربراہی میں پچاس تیر اندازوں کا ایک
دستہ پہاڑ کی چوٹی پر تعینات کیا
اور تاکید کی کہ جب تک تمہیں نہ بلایا
جائے اپنی جگہ نہ چھوڑنا آپ ﷺ نے
اپنی تلوار ابود جانہ کو دی۔
کفار نے بھی صفوف جنگ ترتیب دیے
اور پندرہ شوال تین ھجری کو میدان
کار زار گرم ہوگیا۔
Muhamad Ibrahim Khan
#islamic #islamicstories

Комментарии

Информация по комментариям в разработке