British Pakistani boxer calls on Federal Minister for Religious Affairs | APP

Описание к видео British Pakistani boxer calls on Federal Minister for Religious Affairs | APP

Associated Press of Pakistan is a government-operated national news agency of Pakistan
#APP

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی ملاقات

وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی چوہدری سالک حسین سے پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے ملاقات کی، ملاقات میں ثقافتی سفارتکاری میں کھیلوں کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
اس موقع پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے کہا کہ کھلاڑی بین الثقافتی مکالمے اور کمیونٹی کی یکجہتی کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، کھیلوں اور صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ دے کر انتہاپسندی کے رجحانات کو ختم کیا جا سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں اقلیتوں کو تمام سیاسی، معاشی اور سماجی حقوق حاصل ہیں جن کی آئین نے ضمانت دی ہے، پاکستان نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اہم اقدامات کیے ہیں، سمندر پار پاکستانیوں کیلئے سپانسرشپ حج سکیم میں مزید سہولتیں اور آسانیاں پیدا کی گئی ہیں۔
پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا کہ برطانیہ کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں سمندر پار پاکستانی پاکستان کے ساتھ بہت گہری محبت اور لگا رکھتے ہیں ، اقلیتوں کے حقوق کے حوالے سے پاکستان کا کردار اہم ہے، پاکستان میں مذہبی ٹوورازم کے فروغ کیلئے بہت مواقع موجود ہیں، سمندر پار پاکستانی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کیلئے پر عزم ہیں۔






















Associated Press of Pakistan

Комментарии

Информация по комментариям в разработке