Huzoor SAW Ka Safar e sham, Hazrat Khadija Se Nikah, SEERAT UN NABI Course Lecture 11, Mufti Rasheed

Описание к видео Huzoor SAW Ka Safar e sham, Hazrat Khadija Se Nikah, SEERAT UN NABI Course Lecture 11, Mufti Rasheed

Course Registration link:
https://tinyurl.com/SeeratcoursebyMuf...

0:00 intro
2:05 Huzur ﷺ ka sham ki taraf tijarti safar
7:35 Muzaraba ka taaruf
14:44 Insan ko khud kafil hona chaye
22:21 Huzur ﷺ ka Hazrat Khadija se nikah
38:03 Nikah ke waqt Hazrat Khadija RA ki umer kitni thi?

سیرت النبی ﷺ کورس
کلاس نمبر 11
1. حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا عرب کی مشہور تاجرہ (Business woman )تھیں۔ ان کی بہت اچھی شہرت تھی۔ عرب میں آپ طاہرہ یعنی پاک دامن عورت کے لقب سے مشہور تھیں۔
2. قریش کا جتنا سامانِ تجارت ہوتا، اکیلے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کا سامان تجارت ان کے برابر ہوتا ہے۔
3. حضور ﷺ جیسے جیسے جوان ہورہے تھے، حضور کی سچائی، امانت، دیانت، اعلی کردار اور اخلاق کا عرب میں چرچا ہوتا چلاجارہا تھا۔
4. یہ شہرت حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو بھی پہنچی۔ انہوں نے حضور ﷺ کو اپنے ساتھ تجارتی کام میں شریک کرنے کا سوچا۔ حضور سے درخواست کی کہ اگر آپ میرا تجارت کا قافلہ لے کر جائیں تو جتنا پروفٹ میں کسی اور کو دیتی ہوں، آپ کو اس کا ڈبل دوں گی۔
5. حضور ﷺ اس پر راضی ہوگئے اور سفر پر روانہ ہوگئے۔ اس سفر میں حضرت خدیجہ کے غلام میسرہ بھی حضور ﷺ کے ہمراہ تھے۔
6. میسرہ نے اس سفر میں ایک تو حضور ﷺ کی سچائی، امانت داری اور عقیدہ توحید کو بہت قریب سے دیکھا۔ ساتھ ہی کڑکتی دھوپ میں بادل آپ پر سایہ کرکے ساتھ ساتھ چلتے تھے۔ یہ بھی میسرہ نے خود دیکھا۔
7. سفر سے واپسی پر حضور ﷺ نے عامعمول اور روٹین سے ڈبل پرافٹ کماکر دیا۔ حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا نے بھی جتنا پروفٹ حضور ﷺ کے لیے طے کیا تھا، اس سے زیادہ دیا۔
8. اس سے ایک بات تو یہ سمجھ میں آتی ہے کہ حضور ﷺ ایک کامیاب بزنس مین اور تاجر بھی تھے۔ اس لیے مسلمان جس میدان میں بھی قدم رکھے، اس کو اس میدان میں کمال تک پہنچنا چاہیے۔ مسلمان کی یہ پہچان ہونی چاہیے کہ اگر ڈاکٹر ہو تو کلاس کا ڈاکٹر ہو۔ سائنس دان ہو تود نیا اس کا اعتراف کرتی ہو۔ عالم دین ہو تو علمِ دین میں اعلی مہارت رکھتا ہو۔ یہ سیرت کا درس ہے۔
9. دوسرا اہم سبق یہ ہے کہ حتی الامکان یہ کوشش کرنی چاہیے کہ انحصار خود کفیل بنے۔ کسی اور پر بوجھ نہ بنے۔ حضور ﷺ بچپن سے اس بات کی کوشش کرتے رہے۔ آپ کا شام کا یہ سفر بھی حضور ﷺ کے اسی مائنڈ سیٹ کی ایک کڑی ہے۔
10. یہاں یہ بات معلوم رہنی چاہیے کہ یہ بات لڑکوں کے بارے میں ہے۔ بیٹیوں کی ذمہ داری بالغ ہونے کے بعد بھی والد پر ہے۔ بیٹی کا خرچہ جب تک اس کی شادی نہیں ہوجاتی ، والد پر لازم ہے اور اس کے لیے والد بیٹی کو جاب کرنے پر یا کمانے پر مجبور بھی نہیں کرسکتا۔ اسی طرح بیوی کا خرچہ شوہر پر ہے اور شوہر بیوی کو جاب پر یا کمانے کے لیے مجبور نہیں کرسکتا۔ یہ اسلام کا مزاج ہے۔
11. البتہ خواتین کو ایسےکام بہرحال سیکھنے چاہییں جو گھر کی چاردیواری میں رہ کر کیے جاسکتے ہیں۔ یہ سلائی، کڑھائی، فری لانسنگ، گرافکس ڈیزائننگ، ویڈیو ایڈیٹنگ، ویب ڈیزائننگ، ای کامرس وغیرہ۔ لیکن ان سب میں شریعت کی متعین کردہ حدود کا خیال رکھتے ہوئے اور اس بات بھی خیال رکھتے ہوئے کہ کسی نامحرم کے فری ہونے کی قطعا ضرورت نہیں ۔ اس کا لڑکیوں کو خود بھی خیال رکھناہوگا اور جو سرپرست ہیں، ان کو بھی اس پر چیک اینڈ بیلنس رکھنا ہوگا۔
12. حضور ﷺ کی تجارت میں یہ امانت داری حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا سے نکاح کا سبب بنی۔ جب میسرہ نے حضرت خدیجہ رضی اللہ عنہا کو ساری کارگذاری سنائی تو وہ بہت متاثر ہوئیں اور حضور ﷺ سے نکاح کی خواہش دل میں پیدا ہوئی۔ اس پر انہوں نے اپنے چچازاد ورقہ بن نوفل سے بھی مشورہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر میسرہ کی یہ ساری باتیں ٹھیک ہیں تو یہ اس امت کے نبی ہیں۔
13. بہرحال حضرت خدیجہ نے نفیسہ بنت منیہ کے ذریعے حضور ﷺ کو پیغام نکاح بھیجا اور اپنے چچا عمرو بن اسد سے ملنے کا کہا۔ حضور ﷺ نے اپنا چچاؤں کے سامنے بات رکھی۔ ابوطالب اس پر راضی ہوگئے تو حضور کے چچا ابوطالب، حضرت خدیجہ کے چچا عمرو بن اسد کے پاس آگئے اورساری بات طے کرکے نکاح کا خطبہ پڑھ لیا۔ مہر ایک روایت کے مطابق بیس اونٹ اور ایک کے مطابق ساڑھے بارہ اوقیہ چاندی تھی۔ ایک اوقیہ چالیس درہم کا ہوتا ہے۔ یعنی پانچ سو درھم چاندی۔

Huzoor SAW Ka Safar e shamu or Hazrat Khadija Se Nikah, SEERAT UN NABI Course Lecture 11, Mufti Rasheed OFFICIAL

#seerat
#seeratunnabi
#seerat_un_nabi
#seeratinurdu
#seeraturrasool
#muftirasheedkhursheed
#muftirasheedofficial
#muftirasheedahmedkhursheed
________________________________________

Follow us on Social Media:

Instagram:   / muftirasheedahmedofficial  
Youtube:    / muftirasheedofficial  
Facebook Page:   / muftirasheedofficial  
Tiktok:   / muftirasheedofficial  
Whatsapp Channel Link: https://whatsapp.com/channel/0029VaCo...
Pashto Youtube Channel:    / @muftirasheedpashtospeeches  
Pashto Facebook Page:   / muftirasheedpashtospeeches  
____________________________________________

For any querry:
Email: [email protected]
Contact number: +923272384305
____________________________________________
© All Rights Reserved.

Комментарии

Информация по комментариям в разработке