insaniyat ki Falah Tauheed meiN hai | Shaikh AbdusSalam Salafi

Описание к видео insaniyat ki Falah Tauheed meiN hai | Shaikh AbdusSalam Salafi

#خصوصی_خطاب:
’’انسانیت کی فلاح توحید میں ہے‘‘

شیخ عبد السلام سلفیؔ حفظہ اللہ
(امیر صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی)

#تلخیص:
امیر محترم کے خصوصی خطاب سے چند نکات
(فلاح انسانیت کانفرنس)
رشید سمیع سلفی
اسلام کی نظر میں انسانیت کی فلاح توحید میں مضمر ہے،انسانیت کیلئے امن‌و شانتی کا ہر راستہ توحید سے ہوکر گذرتا ہے،کسی بھی معاشرے میں امن‌وشانتی اس وقت تک نہیں آسکتی جب تک کہ اس میں ایک االلہ پر ایمان و آستھا‌ نہ پایا جاتا ہو،نجات کی اصل راہ توحید وسنت ہے،پہلے یہ کانسپٹ ہمارے یہاں کلیر ہونا چاہیے،توحید‌ ہر طرح کی کامیابی اور کامرانی کی اصل بنیاد ہے،تمام‌ پیغمبر انسانیت کی نجات کیلئے بھیجے گئے تھے اور سب نے توحید کی دعوت دی،آپ صلی اللہ علیہ وسلم جب دوسری قوموں میں جاتے تھے تو انھیں ان الفاظ میں دعوت دیتے" قولوا لا الہٰ اللہ تفلحوا "۔۔۔۔لا الہٰ الا اللہ کہو کامیاب ہو جاؤگے.
ایک اللہ کا شعور دوسروں کے یہاں بھی موجود ہے،ہر کوئی یہ کہتا ہیکہ سب کچھ اوپر والا ہے،ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ جب سب کا مالک اوپر والا ہے تو اسی کی بھگتی بھی ہونی چاہیے،اسی کی عبادت بھی ہونی چاہیے،آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دوسروں کی ہدایت اور گمراہی کو اپنی فکر میں اس طرح شامل کرلیا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپ کو نصیحت فرمائی کہ کیادوسروں کے ایمان نہ لانے پر آپ اپنے آپ کو ہلاک کرلیں گے،آپ غیروں کے غم کھاتے تھے اور ان کیلئے بےچین‌رہتے تھے،یہی پیغام اس امت کیلئے بھی ہے۔
آج فلاح انسانیت کانفرنس شاندار طریقے سے اس ملک میں منعقد ہوئی ہے تو یہ ڈیمو کریسی کی دین ہے،جمہوریت کی برکت ہے،یعنی کہ یہ سسٹم ہر کسی کو مذہبی آزادی دیتا ہے،جمہوری نظام آزادی اور فریڈم کا دوسرا نام ہے،اب اگر کوئی ذہن اور کوئی سوچ اس نظام میں رخنے ڈالنے کی سوچتی ہے تو اس پر سخت افسوس ہے،اور جمہوریت کو اس نظر بد سے بچانے کیلئے اتحاد کی ضرورت ہے،باہمی تعلقات کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے،آپسی تال میل کےساتھ تجارت،سیاست،رفاہ اور دوسرے میدانوں میں تعامل کے ہم علمبردار ہیں،مگر یہ بھی یادرہے ہر طرح کے تعامل کے باوجود توحید کے ساتھ کسی بھی موڑ پر کوئی کمپرومائز نہیں ہوسکتا ہے،ہم جس کو اپنا معبود حقیقی سمجھتے ہیں اس کی بھگتی کریں گے،اس معاملے میں کسی پر کوئی جبر نہیں ہے اور لوگ جس کی بھگتی اور عبادت کرتے ہیں تو وہ اس کیلئے آزاد ہیں،ڈیموکریسی کی اس آزادی کے باوجود جو جبر و جور کا‌مظاہرہ کریں وہ ظالم‌ ہیں،وہ کمزور ہیں جو مذہب اور کلچر کی حقیقی صلاحیتوں کے استعمال سے دلوں کو فتح نہ کرسکیں بلکہ جبر و اکراہ کا مظاہرہ کریں،وہ حقیقی معنوں میں کمزور ہیں،سچائی کو طاقت کی ضرورت نہیں ہوتی ہے،وہ خود اپنا اثر دکھاتی ہے،مسلمان ایمان کے ساتھ اس بات کا علمبردار ہیکہ وہ سماجی،سیاسی،تعلیمی ہر طرح کی ایکٹیویٹیز میں پیش پیش رہیگا لیکن اللہ کی بھگتی کے ساتھ کسی کمپرومائز کا قائل نہیں ہے،ہم‌مولانا‌آزاد کی سوچ کو لے کر چلنے والے ہیں جنھوں نے کہا تھا کہ اگر ہندو مسلم اتحاد کی قیمت پر آزادای مقرر کی جائے تومیں آزادی سے دستبردار ہوجاؤں گا لیکن اتحاد اور یکجہیتی کو ہاتھ سے جانے نہیں دوں گا۔
=======================
Ongoing ilmi Duroos

Aqeedah wa Sunnat mein Salaf ke aqwaal :
   • Video | Salaf Ke Aqwaal  

Sharh Al-Qawaid ul Arba :
   • Sharh Al Qawaid ul Arba | Weekly Dars...  

Sharh Kitab At-Tawheed :
   • Video | Sharh Kitab ut Tawheed  

Jadeed_Manahij_ki_Haqeeqat :
   • Jadeed Manahij Ki Haqeeqat  

Seerat_e_Sahaba | Ashra-e-Mubashshara :
   • Seerat-e-Sahaba series | Ashra-e-Muba...  

Manhaj_e_Salaf_ki_Haqeeqat :
   • Плейлист  
+++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++++
Follow us on:
Website: https://www.ahlehadeesmumbai.com/
Facebook :   / subaijamiatahlehadeesmumbai1  
Instagram :   / subaijamiatahlehadeesmum  
Twitter (X) :   / jamiatsubai  
WhatsApp : https://whatsapp.com/channel/0029Va9t...

Комментарии

Информация по комментариям в разработке