Habib Jalib recites his nazm (10) - From Audio Archives of Lutfullah Khan

Описание к видео Habib Jalib recites his nazm (10) - From Audio Archives of Lutfullah Khan

کلامِ شاعر بزبانِ شاعر
حبیب جالب ۔ نظم
مرثیۂ خاک نشیناں
جو اوجڑی میں مارا گیا بس وہ مر گیا
خاکی تھا اور خاک کی صورت بکھر گیا
آواز خزانہ لُطُف اللہ خان

مرثیۂ خاک نشیناں
جو اوجڑی میں مارا گیا بس وہ مر گیا
خاکی تھا اور خاک کی صورت بکھر گیا
منشائے ایزدی کے مطابق گزر گیا
ہر بے گنہ کا خون مقدّر سر گیا
چنگیز خان شہید ہلاکو شہید ہے
آیا جو اس زمین پہ ڈاکو شہید ہے

کاذب کے واسطے ہے ہر اک روز روزِ عید
کیا کیا نہ اہلِ صدق کی مٹی ہوئی پلید
نیچے شُنید اِن کی نہ اُوپر ہی کچھ شُنید
جو مَر رہے ہیں سندھ میں ہرگز نہیں شہید
کہیے یہی یقین سے شیطاں عظیم ہے
یہ ایک واہمہ ہے کہ انساں عظیم ہے

ہر بولہوس ہے معتبر و باوفا یہاں
ہر راہزن ہے راہبر و میرِ کارواں
ہر اہلِ زر ہے خاک نشینوں کا ترجماں
لوگ اپنے قاتلوں کے ہیں عشّاق میری جاں
لبریز جام دُردِ تہِ جام کو لکھو
حُسنِ تمام بُجھتی ہوئی شام کو لکھو

حبیب جالب

Комментарии

Информация по комментариям в разработке