Rude Heroin Rude Hero Cousin based Story "Dil Ki Dhadkan Tum Ho" Iffat Sehar Tahir

Описание к видео Rude Heroin Rude Hero Cousin based Story "Dil Ki Dhadkan Tum Ho" Iffat Sehar Tahir

تم میری منگیتر ہو اور مجھے یہ پسند نہیں کہ میری منگیتر غیر مردوں کے ساتھ گھومتی پھرے۔”
“تو چھوڑ دو مجھے۔”وہ مشتعل سی چیخ اٹھی کتنی فضول باتیں کر رہا تھا وہ۔
“میں کیا پاگل ہوا ہوں اتنی اچھی لڑکی کو چھوڑ دوں۔”وہ لاپرواہی سے کہتا ہے اسے زہر لگا تھا بہت ضبط کرتے ہوئے بھی اس کی اواز بھرا گئی۔
“اتنی اچھی ہوتی ہے تم باہر دوستیاں نہ گانٹھتے پھرتے۔”
“یہ تو سائیڈ افیئرز ہیں ان کا کیا۔”وہ اطمینان سے بولا تو ایمان نے بھی اس کے نام کی دھجیاں بکھیرنے کی کوشش کی۔
“تو پھر میرے سائیڈ افیئرز بھی برداشت کرو۔”اس نے گھورتی نگاہوں سے اسے دیکھا۔ ایمان کا جی چاہا کہ جلدی گاڑی میں سے چھلانگ لگا دے۔
“ویری ویل سیڈ مگر میں پھر بھی برداشت نہیں کروں گا کہ تم کسی غیر کے ساتھ رابطہ رکھو۔”وہ اب وہ مسکراتے ہوئے کہہ رہا تھا۔
“تم مجھے ٹوکنے کا حق نہیں رکھتے کیونکہ تم نے اپنی مرضی سے گرل فرینڈز پال رکھی ہیں میں نے کبھی تمہیں منع نہیں کیا.”وہ سختی سے بولی تو وہ وضاحت کرنے لگا۔
“دیکھو یہ میں بات یہ ہے کہ گرل فرینڈز جتنی چاہے بنا لو مگر ہر مرد چاہتا ہے کہ اس کی بیوی پڑھی لکھی ہو خوبصورت ہو عقلمند چاہے نہ ہو۔”
“لیکن لڑکیاں صرف یہ چاہتی ہیں ان کا شوہر شریف اور باکردار ہو” ایمان نے بھرپور طنز کیا تو وہ اثر لیے بغیر بولا۔
“مگر ہر خواہش کہاں پوری ہوتی ہے اور پھر تم نے تو شوہر کی بات کی ہے میں تو فی الحال منگیتر ہوں۔”
“اچھا اب تم مجھ سے بات مت کرو خوامخواہ موڈ خراب کرو گے۔” بدلحاظی سے کہہ کر کھڑکی سے باہر دیکھنے لگی۔

Rude Heroin Rude Hero Cousin based Story "Dil Ki Dhadkan Tum Ho" Iffat Sehar Tahir @NOVELSLAND

Комментарии

Информация по комментариям в разработке