Ubqari Dars 26 March 2015 Dastan Ishq Hakeem Tariq Mehmood Chughtai

Описание к видео Ubqari Dars 26 March 2015 Dastan Ishq Hakeem Tariq Mehmood Chughtai

حکیم محمد طارق محمود چغتائی مجذوبی دامت برکاتہم کا درس 26مارچ 2015 ۔ داستان عشق
یہ زندگی کاسفرہے کٹ رہا ہے کٹ جائے گا۔ ہم نہ ہوں گے توکسی اورکے چرچے ہوں گے لیکن جاتے جاتے کچھ ایسا سامان چھوڑکرجائیں کہ رہتی دنیا تک فرشتے ہمیں یاد رکھیں ،لوگ یاد رکھیں یانہ رکھیں۔ یہ کوئی زندگی نہیں ، کیوں آئے تھے کچھ کرنے کے لیے، کیوں کیا؟ بچے تھے، صبح اُٹھ شام تک اسی مقصدکولیکر، کمانا کس لیے ہے، کھانا کے لیے، کھانا کیوں ہے؟ کمانے کے لیے، یہ بھی کوئی زندگی ہے۔ گدھا بھی تویہی زندگی گزار رہا، کتا توبھی یہی زندگی گزار رہا ۔ سارے جانوریہی مقصدتولیکرچل رہے اورکیا مقصد ہے؟ انسان کابھی یہی مقصدہو توپھرانسان اورجانورمیں کیافرق ہے۔ آپ نے کاروبارحیات کرنا ہے، رزق کے جوبھی حلال راستے ہیں اختیارکرنے ہیں ، ہاتھ پہ ہاتھ رکھ کے بیٹھنا اورلوگوں کی جیب پرنظررکھنا مومن کامزاج نہیں ہے۔ مردانہ وارجی اورمردانہ وار مرجائے۔ مومن بنیں ، ایمان والے بنیں۔ ایمان والے کے جذبے اورسوچیں اور۔ ہرحال میں مومن بن کررہنا اور ہے اورمومن بن کردیکھانا ہے۔ جو نظروں کی حفاظت کرے گا اورکوشش کرتے کرتے مرگیا، آخروقت میں اللہ ایک فرشتے کو بھیجے گا اور فرشتے کہے گا بندہ تجھے پتہ ہے تومررہا ہے اور فرشتہ اس کو کلمہ پڑھا ئے گا۔ مومن بن کرزندگی گزارنی ہے۔ ترکی کاپرانا نام قسطنطنیہ ہے۔ صحابہ نے اس کو فتح کیا۔ حضرت ایوبؓ کے مزارپرحاضری دی۔ حضرت ایوب انصاری کے بارے میں بتایا۔ ہم پیدا ہوئے ہم نے گناہوں کی ہوائیں، نافرمانی کاعالم دیکھا، اوراسی میں ہماری آنکھیں بند ہوجائیں گی کیا؟اورآپ (حضرت ایوبؓ ) نے تومدینے والے ﷺ کو دیکھا ، جبرائیل کی حدیثوں کوسنا اوروحیوں کودیکھااورصحابہؓ کے قافلوں کو دیکھا۔ اورآقا ﷺ مدینے والے کو مدینے میں لبیک کہا۔ عشق مصطفے ﷺ کا عشق مانگا کریں ، اگرنہ مانگا اورنہ ملا توقیامت کے دن حجت قائم نہیں کرسکیں گے۔ اللہ فرمائیں گے تونے مانگا تھا، توتڑپا تھا۔ وہ ہماری مرضی ہم دیں یا نہ دیں، ہمیں توتمہاری تڑپ چاہیے تھی

Комментарии

Информация по комментариям в разработке