11. Kash k Me Dunia Me Paida na huwa hota ( Old Album Metha Madina Marhaba ) Shakeel Attari

Описание к видео 11. Kash k Me Dunia Me Paida na huwa hota ( Old Album Metha Madina Marhaba ) Shakeel Attari

Kash k Me Zamanay Me paida na huwa
Artist. Shakeel Qadri
Album. Metha Madina Arhaba
Edit by. Adeel Ahmed Attari




🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁




کاشکے نہ دنیا میں پیدا مَیں ہوا ہوتا
قبر و حشر کا ہر غم ختم ہو گیا ہوتا
آہ! سَلْبِ ایماں کا خوف کھائے جاتا ہے
کاشکے مِری ماں نے ہی نہیں جنا ہوتا
میں نہ پھنس گیا ہوتا آکے صورتِانساں
کاش! میں مدینے کا اُونٹ بن گیا ہوتا
اُونٹ بن گیا ہوتا اور عیدِ قُرباں میں
کاش! دَستِ آقا سے نَحر ہو گیا ہوتا
کاش! میں مدینے کا کوئی دُنبہ ہوتا یا
سینگ والا چتکبرا مَینڈھا بن گیا ہوتا
تار بن گیا ہوتا مُرشِدی کے کُرتے کا
مُرشِدی کے سینے کا بال بن گیا ہوتا
دو جہاں کی فِکروں سے یوں نَجات مل جاتی
میں مدینے کا سچ مُچ کُتّا بن گیا ہوتا
کاش! ایسا ہوجاتا خاک بن کے طَیبہ کی
مصطَفٰے کے قدموں سے میں لپٹ گیا ہوتا
پھول بن گیا ہوتا گلشنِ مدینہ کا
کاش! ان کے صَحرا کا خار بن گیا ہوتا
میں بجائے اِنساں کے کوئی پودا ہوتا یا
نَخل بن کے طیبہ کے باغ میں کھڑا ہوتا
گلشنِ مدینہ کا کاش! ہوتا میں سبزہ
یا میں بن کے اِک تنکا ہی وہاں پڑا ہوتا
مَرغ زارِ طیبہ کا کاش! ہوتا پروانہ
گِردِ شَمع پِھر پِھر کر کاش! جل گیا ہوتا
کا ش ! خَر یاخَچَّر یا گھوڑا بن کر آتا اور
آپ نے بھی کُھو نٹے سے با ندھ کر رکھا ہوتا
جاں کَنی کی تکلیفیں ذَبح سے ہیں بڑھ کر کاش!
مُرغ بن کے طیبہ میں ذَبح ہو گیا ہوتا
آہ! کثرتِ عِصیاں ہائے! خوف دوزخ کا
کاش! میں نہ دنیا کا اِک بَشَر بنا ہوتا
شور اُٹھا یہ محشر میں خُلد میں گیا عطارؔ
گر نہ وہ بچاتے تو نار میں گیا ہوتا



🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁🍁





#ShakeelQadri
#Kashkmezamanyme
#naat

Комментарии

Информация по комментариям в разработке