MLA Abu Asim Azmi promoting peace and harmony

Описание к видео MLA Abu Asim Azmi promoting peace and harmony

مہاراشٹر گنپتی وسرجن کے دوران تشدد حالات پرامن
تھانہ پولس کمشنر اشوتوش ڈومبرے سے ابوعاصم اعظمی کی ملاقات بھیونڈی میں بھی تشدد کے بعد حالات قابو میں ، افواہ پر توجہ نہ دے ، مسلمان صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے ابوعاصم اعظمی

ممبئی مہاراشٹر سماجوادی پارٹی لیڈر و رکن اسمبلی ابوعاصم اعظمی نے ریاست میں گنپتی وسرجن کے دوران تشدد پھوٹ پڑنے کے واقعات کے بعد مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے کیونکہ فرقہ پرست عناصر امن خراب کرنے کی سازش میں ملوث ہے انہوں نے کہا کہ تھانہ پولس کمشنر اشوتوش ڈومبرے اور پولس کے اعلی افسران سے بھیونڈی تشدد کے بعد ہماری ملاقات کی اور حالات سے پولس کو واقف کروایا گیا پولس نے یقین دلایا ہے کہ تمام علاقوں میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں اور حالات پرامن ہے اس لئے کسی کو بھی خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ شرپسند عناصر کے خلاف کارروائی بھی جاری ہے پولس نے گنپتی وسرجن کے لئے جو حفاظتی انتظامات کئے تھے قابل ستائش ہے ان پر حملہ ناقابل قبول ہے اکثر تشدد کے دوران پولس اہلکار و افسران زخمی ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ تشدد کے دوران اگر کوئی مسلمان گرفتار ہوتا ہے تو ان پر اقدام قتل کا مقدمہ درج ہوتا ہے اس کی ضمانت تک نہیں ہوتی اس لئے امن وامان کی برقراری کے لئے صبر و ضبط کا مظاہرہ کرے بھیونڈی میں امن وامان برقرار ہے اور پولس نے حالات کو قابو میں کر لیا ہے کوئی بھی افواہ پر دھیان نہ دے ۔ ابوعاصم اعظمی نے کہا کہ ہندو اور مسلمان ایک دوسرے کے تہوار میں شریک ہوتے ہیں یہی ہمارا ورثہ ہے اس کو قائم رکھنے کے لئے ہمیں صبر و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہئے

Комментарии

Информация по комментариям в разработке