Khaliq Hai Tu Khudaya | Hamd | Melodies Of the Journey | Dr. Haider Saif | Sarfaraz Bazmi

Описание к видео Khaliq Hai Tu Khudaya | Hamd | Melodies Of the Journey | Dr. Haider Saif | Sarfaraz Bazmi

Marking the 40-year milestone of Students Islamic Organisation in the country, SIO Hyderabad presents to you A Tarana Album "MELODIES OF THE JOURNEY" which shall melodically take you through a spiritual journey.

This new hamd "Khaliq Hai tu Khudaya" is written by Sarfaraz Bazmi Sb, composed & sung by Dr. Haider Saif.

Credits: SIO Hyderabad
Singer: Dr. Haider Saif
Lyricist: Sarfaraz Bazmi Sb
Recording & Mastering : Navneet Kedar
Special thanks: Syed Shujatullah Husaini
Produced by SIO Hyderabad

Lyrics:

خالق ہے تو خدایا ! مالک ہے تو خدایا !
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا

خالق ہے تو خدایا ! مالک ہے تو خدایا !
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا
خالق ہے تو خدایا !

بلبل کو بیکلی دی کلیوں کو خامشی دی
مہکے ہوۓ گلوں کو خاموش دل کشی دی
آب رواں بنایا موجوں کو خود سری دی
ماہ تمام‌دے کر ٹھنڈی سی۔ روشنی دی

سورج کو دی تمازت بخشا شجر کو سایہ
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا

خالق ہے تو خدایا ! مالک ہے تو خدایا !
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا
خالق ہے تو خدایا !

سجدے کریں زمیں پر جب پربتوں کے ساۓ
بے نور ہوکے سورج صحرا میں ڈوب جاۓ
پھولوں کو آکے شبنم‌ جس دم وضو کراۓ
سارا نظام قدرت وحدت کی لے سناۓ

ثانی ہے کون تیرا یکتا ہے تو خدایا !
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا

خالق ہے تو خدایا ! مالک ہے تو خدایا !
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا
خالق ہے تو خدایا !

یہ مرغزار تیرے یہ کوہسار تیرے
نغمات گار ہے ہیں یہ آبشار تیرے
چڑیوں کے چہچہوں میں نغمے ہزار تیرے
قربان سارا عالم پروردگار تیرے

تیرا رہین رحمت ہر خیش ہر پرایا
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا

خالق ہے تو خدایا ! مالک ہے تو خدایا !
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا
خالق ہے تو خدایا !

کاشانہء چمن میں شاداب رنگ تیرے
سب گوسفند تیرے ' آہو پلنگ تیرے
شاہ و وزیر تیرے مست و ملنگ تیرے
اے کن فکان والے سب رنگ ڈھنگ تیرے

مالک ہے تو خدایا ! خالق ہے تو خدایا
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا

خالق ہے تو خدایا ! مالک ہے تو خدایا !
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا
خالق ہے تو خدایا !

وہ جھیل کے افق پر مرغابیوں کے ٹولے
سورج اتر رہا ہے دھرتی پہ ہولے ہولے
چھاۓ فسوں فضا پر جب رات زلف کھولے
"سبحان تیری قدرت " سارا جہان بولے

ہر شئے پہ لوٹ آۓ تیرے کرم کا سایہ
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا

خالق ہے تو خدایا ! مالک ہے تو خدایا !
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا
خالق ہے تو خدایا !

دے دے تو تیری نعمت نہ دے تو تیری حکمت
اور دے کے چھین لے تو مولی تری مشیت
سر پر گدا کے رکھے دستار ما بدولت
صدقہ تیرے کرم کا شاہوں کی بادشاہت

تیری عطا سے پایا دنیا نے جو بھی پایا
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا

خالق ہے تو خدایا ! مالک ہے تو خدایا !
اک لفظ کن سے تونے سارا جہاں بنایا
خالق ہے تو خدایا !

سرفراز بزمی
سوائ مادھو پور
راجستھان
انڈیا

.
.
.
Stay tuned for upcoming videos
https://sio-india.org/
  / siohyderabad  
  / siohyderabad  
  / siohyderabad  
http://wa.me/917995820888
#40yearsofsio #newtarana #hamd

Комментарии

Информация по комментариям в разработке