Book Review.مسلم امہ کی فکری خودکُشی۔ تصنیف رابرٹ ریلی۔مترجم جنیدصدیقی۔فکشن ہاٶس لاہور

Описание к видео Book Review.مسلم امہ کی فکری خودکُشی۔ تصنیف رابرٹ ریلی۔مترجم جنیدصدیقی۔فکشن ہاٶس لاہور

مسلم معاشرے میں معتزلہ و اشعری جنبلی و غزالی کے نظریات کی کشکمکش اور مختلف فکری نظریات کو فلسفے منطق اور عقل کے مقابلے میں روایتی نقطہ نظر سے دیکھنے کی مسلم مفکرین کی تاریخ بیان کرتی ہے یہ کتاب ۔
اس کتاب میں مسلمانوں کے علمی و فکری بحران کے اندورنی اسباب کو موضوع بحث بنایا گیا ہے اور یہ بتایا گیا ہے کہ جب سے مسلمانوں نے فلسفے ۔منطق اور عقلی علوم کو پس پشت ڈال کر فقط روایتی علوم کو اپنایا اور آگے بڑھایا ہے تب ہی سے مسلمان معاشروں میں فکری و علمی جمود طاری ہوگیا ہے ۔
معتزلہ۔ امام احمد بن حنبل۔ ابوالحسن اشعری اور امام غزالی کے نظریات قدیم و جدید دور کے مسلمان علما ٕ اور جدید دور کے وہ مغربی محقق جنہوں نے مسلم معاشروں میں فکری بحران پر کام کیا ہے اس کو بہترین انداز میں یہ کتاب پیش کرتی ہے۔
یہ کتاب مسلم عوام۔ علما ٕ مفکرین و محققین کے لیے ایک دعوت ہے کہ وہ اپنا جاٸزہ لیں اور کیا درست ہے کیا غلط اس کا فیصلہ کرکے جدید دور کے علوم میں اہنا کردار و مقام پیدا کریں۔
ایسی کتاب جو مسلم معاشروں کے فکری بحران کا ایک آٸینہ ہے ۔
اشفاق احمد کراچی

Комментарии

Информация по комментариям в разработке