Nexus. یووال نوح ہراے ۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور نیا عالمی نظام۔ مترجم بطریس رضا۔فکشن ہاؤس

Описание к видео Nexus. یووال نوح ہراے ۔ آرٹیفیشل انٹیلیجنس اور نیا عالمی نظام۔ مترجم بطریس رضا۔فکشن ہاؤس

Nexus
آرٹیفیشل انٹیلی جنس اور نیا عالمی نظام
(پتھر کے زمانے سے AI تک انفارمیشن نیٹ ورکس کی مختصر تاریخ)
مصنف یووال نوح ہرارے مترجم بطریس رضا
پبلشر فکشن ہاؤس لاہور
معلومات ہمیشہ انسان کے علم کو آگے بڑھانے میں مددگار رہی ہیں مگر یہ بھی تاریخ ہے کہ فقط حاصل ہونے والی معلومات ہی ہمیشہ " سچائی" پرمبنی نہیں ہوتیں ۔
انسان نے اپنے مفادات کے تحت معلومات کو گھڑا بھی ہے اور اپنے مفاد کے تحت استعمال بھی کیا ہے انسانی تاریخ میں ایسی بے شمار مثالیں ہیں جہاں فرضی معلومات کو معلوماتی ذرائع ابلاغ کے ذریعے اس طرح وسیع پیمانے پر پھیلایا گیاہے کہ اس سے انسانوں کو بہت سے نقصانات بھی اٹھانے پڑے ہیں
عراق کے وسیع پیمانے پر تباہی پھیلانے والے ہتھیاروں کی معلومات کی آڑ میں جنگ بھی ہمیں یاد رہنی چاہیے۔
وہ کہتے ہیں نہ کہ
" لفظوں کی جنگ میں فتح کسی بھی فریق کی ہو شہید فقط سچائی ہوتی ہے "
تو اس طرح بھی انسان نے اپنے انفارمیشن نیٹ ورک کو آگے بڑھایا ہے ۔
انسان کا یہ معلومات کا سفر کس طرح پتھر کے زمانے سے شروع ہوا اور آج مصنوعی ذہانت تک پہنچا
اس کتاب میں ہمیں یووال نوح ہرارے یہی تفصیل بتاتے ہیں ۔
اس انسانی سفر میں انسان نے کس کس طرح معلومات کو حاصل کیا۔ کس کس طرح اسے ترتیب دیااور کس کس طرح اسے استعمال کیا۔
اور اب مصنوعی ذہانت کو انسان نے یہ اختیار کس طرح منتقل کردیا ہے۔
اب مصنوعی ذہانت خود سے جس طرح معلومات کا " استعمال " کررہی ہے اور کرسکتی ہے کیااس سے انسانی معاشرے کو فایدہ ہوگا یا نقصان ؟
یہ کتاب اسی سوال کا جواب دینے کی کوشش ہے
اور یہ بھی کہ انسانی اختیار اور مصنوعی ذہانت کے اختیار میں توازن ممکن ہے یا نہیں ؟ اس جواب کی تلاش بھی اس کتاب کا سبب ہے ۔
یووال نوح ہرارے ہمیں مصنوعی ذہانت کے سلیکون پردے کو ہٹا کر اس کے بعد کے انسانی مستقبل کی تصویر دکھانے کی کوشش کرتے ہیں ۔
ایک بہترین کتاب
ضرور پڑھیے ۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке