Jamatul Muslimeen Bhatkal Tarana ||Millenary Program 2023 || KEHKASHAAN || ZUFAIF NADWI |

Описание к видео Jamatul Muslimeen Bhatkal Tarana ||Millenary Program 2023 || KEHKASHAAN || ZUFAIF NADWI |

Artist: Zufaif Shingeri Nadwi
Lyrics: Farzana Mohtesham
Director: Riyazurrahman Nadwi
Audio: Z S U S
Video: Ahmed Jubapu, Ziyan Shareef
Production:KEHKASHAAN




ہزار سالہ یہ جشن تجھ کو جماعت المسلمیں مبارک
بہت مبارک، بہت مبارک، تجھے یہ یومِ حسیں مبارک

کئی صدی سے یہاں پہ دارالقضا کا گلشن مہک رہا ہے
عرب کی تہذیب اور تمدن کا دل یہاں پر دھڑک رہا ہے
عطا ہے تجھ کو جناب مخدوم فقیہہ جیسا امیں، مبارک
بہت مبارک....

شریعت وحق کا شہد لے کر جہاں میں تو نے مٹھاس گھولی
نفاق، الحاد اور فتنےنے تیرے آگے زُباں نہ کھولی
او عدل گستر، او امن پرور! تجھے یہ طرزِ حسیں مبارک

بہت مبارک......

جماعت المسلمیں کی خدمت، دکھی دلوں پر لگائے مرہم
معاشرے میں سماج دشمن پہ ہے لگائی لگام پیہم
پیام دنیا کو حق کا دے کر بنایا خلدِ بریں مبارک
بہت مبارک........

محبتوں سے سکھایا رہنا، مٹائی دل سے ہر ایک نفرت
سدا ہےتو بے نیاز اس سے، نمود کیا چیز، کیا ہے شہرت
ہزار ارزاں سے سنگریزوں میں تو ہے زریں نگیں مبارک
بہت مبارک.....

تری ہی برکت سے آنگنوں میں کبھی بھی دیوار اٹھ نہ پائی
ترے کرم سے سروں پہ رکھی کوئی بھی دستار گر نہ پائی
یہ دیکھ تجھ احترام میں یاں جھکی ہے ہر ہر جبیں مبارک
بہت مبارک.....

جو صحبتِ زاغ میں تھے شاہیں، انھیں ہے جوڑا نئی فضا سے
جوان نسلوں کی تربیت کی ہے تو نے اک مختلف ادا سے
مسابقوں اور مقابلوں سے انھیں ہے بخشا یقیں مبارک
بہت مبارک.....

شریعت اور سنتوں کی رہ پہ یوں ہی ترا یہ سفر ہو جاری
فرشتے دل سے فدا ہوں، حوریں ہزار دل سے ہوں تجھ پہ واری
اسی ادارے کی برکتوں سے ہوئی ہے بھٹکل زمیں مبارک




#kehkashaan
#bhatkal
#jamia
#anjuman
#trending
#tarana
#naghma
#urdu_naat #emotional_naat
#latest naat #superhit_kalam #hearttouchingstatus #hearttouching #hearttouchingstory #heart_touching_kalaam #heart_touching_naat #ghazal #hamd #new_hamd #urdu_hamd
#fateh
#baitulmaqdis
#aqsa
#masjd
#islami
#new_kalam
#new_nazam
#nasheed
#newsong
#newkalam
#naat
#india
#ukraine
#urdu
#urdupoetry
#viral #viralvideo #kehkashaan

Комментарии

Информация по комментариям в разработке