Jamatul Muslimeen Bhatkal Tarana || Millenary Program 2023 || Abdullah Razi || Salik Barmawar | RSDS

Описание к видео Jamatul Muslimeen Bhatkal Tarana || Millenary Program 2023 || Abdullah Razi || Salik Barmawar | RSDS

Jamatul Muslimeen Bhatkal Tarana || Millenary Program 2023 || Abdullah Razi || Salik Barmawar | RSDS

Artist : Abdullah Razi Mohammed Irfan S.M
Lyrics : Syed Ahmed Salik Barmawar Nadwi
Audio & Video : R S D S
Label : R S D S

RSDS جماعت المسلمین بھٹکل کے ہزارسالہ جشن کے موقع پر خصوصی پیش کش
کلام :-سیداحمدسالک برماورندوی۔ آواز:- عبداللہ رازی ایس ایم


ہزار سال میں ہوئے ہیں طے یہ مرحلے
عرب سے آئے تھے یہ دین حق کے قافلے

جبین ِارض پر چمک رہا ہے یہ نظام
کہ اکتساب فیض ہے اسی سے صبح و شام
یہ مرکزِ نگاہ ہے بلند ہے مقام
چلے ہیں روشنی کے سب یہیں سے سلسلے
ہزار سال میں ہوئے ہیں طے یہ مرحلے

ہزار سال میں ہوئے ہیں طے یہ مرحلے
عرب سے آئے تھے یہ دین حق کے قافلے

جو مخلصین قوم تھے یہ ان کو ہے خراج
جماعتی نظام ہے ہمارے سر کا تاج
مقام ِ شکر کہ بلند اپنا سر ہے آج
وفور شوق نے بڑھائے اپنے حوصلے
ہزار سال میں ہوئے ہیں طے یہ مرحلے

ہزار سال میں ہوئے ہیں طے یہ مرحلے
عرب سے آئے تھے یہ دین حق کے قافلے

نظام حق کا غلغلہ ہے چار سو بلند
سروں کی بازیاں لگا رہے ہیں حق پسند
کہ شکر سے ہی تر ہے اب زبانِ ہوشمند
دلوں مٰں پل رہے ہیں چاہتوں کے ولولے
ہزار سال میں ہوئے ہیں طے یہ مرحلے

ہو اتحاد ہم میں اور ایک ہم بنیں
محبتیں لٹاتی ہیں دلوں کی دھڑکنیں
یہاں سلجھ ہی جاتی ہیں تمام الجھنیں
کہ سر جھکائے یاں کھڑے ہیں سارے مسئلے
ہزار سال میں ہوئے ہیں طے یہ مرحلے

ہزار سال میں ہوئے ہیں طے یہ مرحلے
عرب سے آئے تھے یہ دین حق کے قافلے

کلی کلی پہ آج رنگِ نو بہار ہے
دلوں میں وسعتیں ہیں اور لبوں پہ پیار ہے
کہ سالکؔ ِ رہِ سخن بھی نغمہ بار ہے
وفائیں اور چاہتیں ہیں اپنے مشغلے
ہزار سال میں ہوئے ہیں طے یہ مرحلے

ہزار سال میں ہوئے ہیں طے یہ مرحلے
عرب سے آئے تھے یہ دین حق کے قافلے




#trending
#bhatkal
#jamattarana

Комментарии

Информация по комментариям в разработке