Press Release 256/2024 - Soldiers Martyred in Balochistan Laid to Rest with Honors - 27 Aug | ISPR

Описание к видео Press Release 256/2024 - Soldiers Martyred in Balochistan Laid to Rest with Honors - 27 Aug | ISPR

25/26اگست2024کوبلوچستان کے مختلف علاقوں میں دہشتگرد حملوں کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے نائیک عبدالمجید شہید (عمر 34سال، ساکن ضلع ڈیرہ غازی خان)، سپاہی محمد ثقلین شہید(ساکن منگوال ضلع خوشاب)،سپاہی ذیشان اللہ شہید (عمر 22سال، ساکن ضلع پشاور)، سپاہی محمد شہریار شہید(عمر 21سال، ساکن ضلع سرگودھا)، سپاہی غلام محمد شہید (عمر 21سال، ساکن ضلع صحبت پور) اور سپاہی ذاکر خان شہید (عمر26 سال ،ساکن ضلع صحبت پور) مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ اپنے اپنے آبائی علاقوں میں سپردِ خاک-

شہداء کی نمازِ جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئر افسران، جوانوں، شہداء کے لواحقین اور عمائدین علاقہ کی بڑی تعداد میں شرکت-

پاکستان کی سیکیورٹی فورسز قوم کے شانہ بشانہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ہمارے شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی-

Комментарии

Информация по комментариям в разработке