Sawal Jawab | Session 64th | Check Description For Your Questions👇👇 | Mufti Rasheed Official

Описание к видео Sawal Jawab | Session 64th | Check Description For Your Questions👇👇 | Mufti Rasheed Official

مفتی صاحب میرا ایک اہم گھریلو مسئلہ ہے میں نے ایک قریبی مسجد کے مفتی صاحب کو اپنا مسلہ لکھ کر اپنے شوہر کو دیا اور اس کا فتویٰ لینے کا کہا۔ ان مفتی صاحب نے فرمایا کہ میں نے اگر فتویٰ جاری کیا تو آپ کے لیے اور مسائل پیدا ہو جائیں گے بہتر ہے اپنا مسلہ فتویٰ لئے بغیر خود ہی حل کر لیں۔ کیا ان مفتی صاحب نے یہ صحیح کیا
مفتی صاحب اذان کا جواب کیسے دیں ہمارے ہاں ایک آذان شروع ہوتی ہے اسکا جواب دے رہے ہوتے ہیں تو دوسری مسجد سے آذان کی آواز شروع ہو جاتی ہے اور پہلے اذان کی آواز بھی دوسری مسجد کہ اذان کی آواز میں گم ہو جاتی ہے اور اسی طرح یکے بعد دیگرے اذانیں شروع ہو جاتی ہیں کس طرح جواب دیں جبکہ مسلسل اذانیں ہو رہی ہوں کچھ سمجھ نہیں آتی
مفتی صاحب طارق جمال کراچی سے دوران کھانا کے وقت آزان شروع هو جائے تو کیا حکم ہے اکثر لوگ کہتے ہے آزان کے وقت تو قرآن کریم کو پڑھنے کو منع کیا گیا ہے۔ رہنمائی فرمائیں
آپ فرمارہے ہیں کہ یہ علماء کا کام ہے کہ بتائیں کہ اسلامی بینکنگ حلال ہے یا حرام۔ آپ یہ بتائیں کہ ہے کیا۔ Fractional Reserve Banking System اگر آپ کو اس حقیقت پتہ چلے کہ یہ ہوائی پیسہ پیدا کرنے کا فراڈ طریقہ ہے تو کیا پھر بھی آپ اسلامی بینکنگ جو کہ اسی بنیاد پر چلتی ہے اسے حلال کہیں گے۔ جدید مسائل کے فتوے دینے سے پہلے جدید معاشیات کا علم ہونا بھی ضروری ہے۔ میں مفتی طارق مسعود صاحب کو سن رہا تھا کہ وہ میزان بینک میں کئی دن بیٹھ کر سارا سسٹم دیکھ آئے ہیں اور انہی یہی نہیں پتہ کہ FBRS دراصل ہے کیا۔ وہ وہاں بیٹھ کر آنے سے نہیں معلوم ہوگا اس کے لئے اس کا پروسیجر علم میں ہونا چاہیے۔
محد تابش پرویز ( ممبئ انڈیا ) سے مفتی صاحب میرا سوال ہے کہ ایک مسلمان شخص ہے جس کے اوپر کافی قرض ہیں اور وہ قرض اُس نے کچھ ضرورتوں کے لیے اور کچھ خواہشات پورا کرنے کے لیے لیا تھا اور اب وہ لوٹا نہیں پا رہا کیونکہ آمدنی کا کوئی ذریعہ نہیں ہے لیکن اب وہ بہت شرمندہ ہے اپنے اس کام پر اور توبہ بھی کر رہا ہے تو کیا وہ کسی کے زکوۃ کے پیسوں سے قرض ادا کر سکتا ہے۔۔ اگر ہاں تو یہ بھی بتا دیں کہ اس کا طریقہ کیا ہوگا کیونکہ اسے خود کے لیے زکوۃ مانگنے میں بہت زیادہ شرم محسوس ہوتی ہے کیا وہ اپنا نام نہ بتا کر بلکہ یہ کہکر کہ کسی مستحق کا قرض اتارنا ہے لے سکتا ہے۔۔ جزاك الله
مفتی صاحب جس طرح آپ کے چینل پر روزانہ حدیث پوسٹ ہوتی ہے ۔ اسی طرح کیا ہم بھی اپنے سوشل میڈیا پروفائلز سے شئیر کر سکتے ہیں ؟ اور سوشل میڈیا کسی بھی مستند عالم دین کی باتوں کو یا ان کے کتابوں میں لکھے گئے اصلاحی تحریر کو لکھ کر شئیر کرنے سے ہمیں ثواب ملے گا ۔ اور کیا یہ ہمارے لئے صدقہ جاریہ کا باعث بن سکتا ہے ۔
حبيب الرحمن گلگت سے ۔
مفتی صاحب حافظ قرآن اگر داڑھی کاٹتا ہو تو کیا اسکے پیچھے نماز پڑھنا جائز ہے ۔
ہمارے یہاں اک عالم ہے وہ اک حافظ قرآن کو کہتا ہے کہ آپ تراویح پڑاھا و حالانکہ وہ حافظ قرآن داڑھی کاٹتا ہے کیا اسکے لیے گنجائش ہے ۔
اس بارے میں تفصیل سے راہنمائی فرمادیں ۔
حضرت ویڈیو گیمز کے بارے میں بتائیں
شیخ صاحب سعودی عرب کے اندر ریاض کے اندر امام مسجد ہوں یہاں سنتیں پڑھنے کا کوئی رواج نہیں دو ركعت تحية المسجد پڑھتے ہیں تو پھر فرض پڑھتے ہیں پھر چلے جاتے ہیں ظہر کی سنتیں دو دو کر کے پڑھتا ہوں تو آیا سنتیں ہو جاتی ہیں یا نہیں ہوتی پلیز بتائیے گا اللہ پاک آپ کو انتہائی جزائے خیر عطا فرمائے امین اوورسیز پاکستانی
فوٹو کھنچوانا یا تصویر والی ویڈیوز بنانا دین کی خدمت کی نیت سے شریعت کے نقطہ نظر میں کیسا ہے تفصیلی وضاحت فرمائیں احمد انظار نعمانی
محمد اقبال جلالی کو ہستان سے سوال . مفتی صاحب اگر جماعت کھڑی ہو اور انسان اپنی نماز پڑھ رہا ہو تو وہ اپنی نماز میں سنتوں کو چھوڑ دے تاکہ میں جماعت میں شامل ہو جاؤں کیا اسکی وجہ سے نماز کی سنتوں کو چھوڑ دینے سے گناہ گار ہوگا جی؟
مفتی صاحب مصافحہ کے بارے میں کچھ بتائیے کیا طریقہ سے مصافحہ کا ایک ہاتھ سے کریں یادونوں ہاتھ سے
مفتی صاحب کیا نامحرم مرد کی موبائل میں نعت اور قرآن کریم کی تلاوت اور بیان سننا جائز ہے
محمد اقبال جلالی کوہستان سے سوال . حضرت مفتی صاحب اقامت میں قد قامت الصلوة میں ھا کے اوپر زبر زیر پیش میں سے کیا اور کس طرح پڑہینگے اگر زبر کی جگہ پیش اور پیش کی جگہ زبر۔۔۔
مفتی صاحب میرا نام عبد الاحد ہے اور میرا سوال یہ ہے کہ میری بستی کی جو عیدگاہ ہے اسکے امام بریلوی ہیں کیا انکے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے؟
اسلام علیکم ۔۔۔۔۔ اللہ کی رسی کہاں ہے کیا کسی نے دیکھی ہے کسی نے پکڑی ہے ۔۔۔۔ یا یہ فرضی کہانی ہے ؟
مفتی صاحب مجھے بتانا اللہ کی رسی کس ملک میں ہے کس شہر میں ہے نائلون کی ہے کس اور شے سے بنی ہوئی ہے ؟
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ میرے ماموں عشاء کی نماز گھر میں سب محرم اور نامحرم بھابی) خواتین کو پڑھاتے ہیں کیا نامحرم خواتین کی نماز ان کے پیچھے پڑھنا جائز ہے ماموں خود عشاء کی نماز مسجد میں خوف کے عذر سے نہیں پڑھتے مہربانی فرما کر جواب ضرور دیں
حضرت مفتی صاحب مہر فاطمہ معاف بھی ہو سکتا ہے یا نہیں؟
مفتی صاحب میرے پاس 50000 روپیہ ہے تو کیا ہم پر اسکج زکوۃ نکالنا فرض ہو گیا ہے ابھی میری شادی نہیں ہوئی ہے اور میری عمر 22 سال ہے اسکا مثلا بتا دیں
نماز میں لمبی قرآت کرنا یعنی لمبی نماز پڑھنا بہتر ہے یا کم از کم قرآت کر کہ زیادہ رکعت پڑھنا بہتر ہے
مفتی صاحب سونے کی زیورات قسطوں پر بیچنا جائز ہیں ؟
مفتی صاحب اگر کسی نے بیت اللہ کے 7 چکر نفلی طواف کی نیت کی اور پھر 1 چکر کے بعد کسی وجہ سے طواف روک دیا تو کیا اس کا گناہ ہو گا اور اس کا کیا کفارہ ادا کرنا پڑے گا؟
مفتی صاحب تبلیغی حضرات یہ بتاتے ہیں کہ قرآن مجید کا ایک حرف سیکھنا سو نفلوں سے بہتر ہے اور دین کا ایک باب سیکھنا ہزار نفلوں سے بہتر ہے دین کے ایک باب سے کیا مراد ہے ۔ ذیشان احمد فیصل آباد سے

Комментарии

Информация по комментариям в разработке