مؤنث کی اقسام | Practical 13

Описание к видео مؤنث کی اقسام | Practical 13

جنس کے اعتبار سے اسم کی دو قسمیں ہیں : ۱۔ مذکر ۲۔ مؤنث
۱۔اسم مذکرکی تعریف:
وہ اسم جس میں تانیث کی علامت نہ ہو۔جیسے : فَرَسٌ(گھوڑا)۔
۲۔اسمِ مؤنث کی تعریف:
وہ اسم جس میں تانیث کی علامت(۱)پائی جاتی ہو۔ جیسے:نَاقَۃٌ (اونٹنی)
علاماتِ تأنیث:
تانیث کی تین علامات ہیں : ۱۔ گول تاء (ۃ)جیسے: بَقَرَۃٌ۔ ۲۔ الف مقصورہ جیسے:بُشْرٰی۔ ۳۔ الف ممدودہ جیسے:سَوْدَآءُ۔
فائدہ:
مؤنث کی دو تقسیمیں ہیں:(۱)مؤنث کے مقابلے میں نر جاندار ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے۔ (۲)مؤنث کے آخر میں علامت تانیث ہونے یا نہ ہونے کے اعتبار سے۔
تقسیم اول
اس اعتبار سے مؤنث کی دو قسمیں ہیں:۱۔ مؤنث حقیقی ۲۔مؤنث لفظی

1۔۔۔۔۔۔چاہے علامت تانیث لفظاً ہو جیسے مذکورہ مثال، یا تقدیراً جیسے:اَرْضٌ ۔اس میں علامت تانیث اگرچہ لفظاً موجود نہیں مگر تقدیراً ہے، اس لیے کہ اس کی تصغیر اُرَیْضَۃٌ ہے اور قاعدہ ہے کہ تصغیر اسم کو اصل پر لیجاتی ہے۔
۱۔مؤنث حقیقی کی تعریف:
وہ مؤنث جس کے مقابلے میں نر جاندار ہو چاہے اس میں علامت تانیث ہو یا نہ ہو۔ جیسے:اِمْرَأۃٌ۔ اس کے مقابلے میں اِمْرَءٌ (مرد)نر جاندار ہے اور أَتَانٌ (گدھی)اس کے مقابلے میں حِمَارٌ(گدھا)نر جاندارہے۔
۲۔ مؤنث لفظی کی تعریف:
وہ مؤنث جس کے مقابلے میں کوئی نر جاندار نہ ہو خواہ اس میں علامت تانیث ہو یانہ ہو۔جیسے: ظُلْمَۃٌ(اندھیرا)اور عَیْنٌ (پانی کا چشمہ)
تقسیم ثانی
اس اعتبار سے بھی مؤنث کی دو قسمیں ہیں: ۱۔ مؤنث قیاسی ۲۔ مؤنث سماعی
۱۔مؤنث قیاسی کی تعریف:
وہ مؤنث جس میں علامت تانیث لفظا ًموجود ہو۔ جیسے: عَائِشَۃُ۔
۲۔مؤنث سماعی کی تعریف:
وہ مؤنث جس میں علامت تانیث لفظا ًموجود نہ ہو لیکن اہل عرب اسے بطور مؤنث استعمال کرتے ہوں ۔ جیسے: اَرْضٌ، شَمْسٌ۔

فائدہ
اہل عرب جن اسماء کو بغیر علامت تانیث مؤنث استعمال کرتے ہیں ان میں سے بعض درج ذیل ہیں۔
۱۔ حَرْبٌ (جنگ)۲۔کَاْسٌ(پیالہ)۳۔عَصَا(لاٹھی)۴۔أفعٰی(خبیث

سانپ)۵۔فَلَکٌ(آسمان)۶۔نَعْلٌ(جوتا)۷۔بَئْرٌ(کنواں)۸۔نَابٌ(نوکیلےدانت)۹۔ثَعْلَبٌ۱۰۔أرْنَبٌ (خرگوش)۱۱۔أرْضٌ (زمین)۱۲۔شَمْسٌ (سورج )۔۱۳۔عورتوں کے تمام نام۔ جیسے:مَرْیَمُ،زَیْنَبُ ،ھِنْدُ ۔۱۴…..وہ اسماء جو عورتوں ہی کے لیے مخصوص ہوں۔ جیسے:أُمٌّ ، عُرُوْسٌ۔ ۱۵…..شرابوں کے تمام نام۔ جیسے:خَمْرٌ۔ ۱۶۔…..دوزخ کے تمام نام ۔ جیسے: سَعِیْرٌ ، جَحِیْمٌ ، سَقَرٌ ۔۱۷…..جسم کے وہ اعضاء جو دودو ہوں (۱) جیسے:یَدٌ(ہاتھ)رِجْلٌ(ٹانگ)اور ؛أَذُنٌ(کان)۔۱۸ …..ہواؤں کے تمام نام ۔ جیسے :صَبَاءٌ،قَبُوْلٌ دَبُوْرٌ، جَنُوْبٌ ، شَمَالٌ۔

تنبیہ:
بعض اسماء مذکر ومؤنث دونوں طرح استعمال ہوتے ہیں ان میں سے چند یہ ہیں:
سِکِّیْنٌ(چھری)سُلَّمٌ(سیڑھی)سُوْقٌ(بازار)سَبِیْلٌ(راستہ)طَرِیْقٌ (راستہ)کَبِدٌ(کلیجی)حَالٌ(حالت) حَانُوْتٌ(دکان)رِحْمٌ(بچہ دانی)لِسَانٌ(زبان)نَفْسٌ (جان)سَمَاءٌ(آسمان)سِلاَحٌ(ہتھیار) رُوْحٌ(روح) جَرَادٌ(ٹڈی)بَلَدٌ(شہر)

1۔۔۔۔۔۔لیکن حَاجِبٌ(بھنویں)مِرْفَقٌ(کہنی)صَدْغٌ (کنپٹی )اس حکم سے خا رج ہیں۔

تمام ویڈیوز ترتیب سے دیکھنے کے لئے اس لنک پر جائیں
   • نحو القرآن کورس  

Комментарии

Информация по комментариям в разработке