اسم معرفہ کی پہچان کا طریقہ | Practical 4

Описание к видео اسم معرفہ کی پہچان کا طریقہ | Practical 4

اسم معرفہ کو پہچاننے کی یہ سات علامات ہیں:
1-مُعَرَّفْ بِاللام
وہ اسم نکرہ ہے جس پر الف ولام داخل کر کے معرفہ بنایا گیا ہو ،جیسے: رَجُلٌ سے اَلرَّجُلُ ، اور وَلَدٌ سے اَلْوَلَدُ۔

2-عَلَم
وہ اسم ہے جو کسی خاص شہر یا خاص آدمی یا خاص چیز کا نام ہو،
جیسے: مَکَّۃُ، محمد، النحو۔

3-اسم ضمیر
وہ اسم ہے جو کسی نام کی جگہ بولا جائے، جیسے:ہُوَ، أَنْتَ، أَنَا، نَحْنُ

4-اسم اشارہ
وہ اسم ہے جس سے کسی چیز کی طرف اشارہ کیا جائے،جیسے: ہٰذَا، ذٰلِکَ۔

5-اسم موصول
وہ اسم ہے جو صلہ کے ساتھ مل کر جملہ کا جزو بن سکے ،جیسے: اَلَّذِيْ، اَلَّتِيْ۔

6-مُعَرَّفْ بِالاِضافۃ
وہ اسم ہے جو اِن پانچوں قسموں میں سے کسی ایک کی طرف مضاف ہو۔

7-مُعَرَّفْ بِالنِّداء
وہ اسم ہے جو پکارنے کی وجہ سے معرفہ بن جائے،جیسے: یَارَجُلُ

قرآن پاک سے مثالیں دیکھنے کے لئے نیچے موجود ویڈیو لنک پر کلک کریں 👇

Комментарии

Информация по комментариям в разработке