Al Mominat Public School Manki | Farewell Song | M Arafat Katingeri | Alwidai Tarana

Описание к видео Al Mominat Public School Manki | Farewell Song | M Arafat Katingeri | Alwidai Tarana

Lyrics : Moulana Azhar Nadwi ( Shikaripur )
Voice : Moulana Arafat Katingeri Mankavi
Editing : Mohammed Tazeem Qazi Nadwi
MAK


الوداعی نظم فارغات المومنات پبلک اسکول 2023/24


خدا کے فضل بے حد سے ہوا اک مرحلہ پورا
حصول علم کا اک ہو گیا ہے سلسلہ پورا

تمہارے ایک ہونے سے چمن میں شادمانی تھی
بہاریں رقص کرتی تھیں گلوں پر بھی جوانی تھی

تمہارے جانے کی رت ہے شرار غم دلوں میں ہے
عجب ہی رنج و محرومی چمن کی بلبلوں میں ہے

جدائی پر تمہاری دل ہوا جاتا ہے صد پارہ
یہ محفل دیکھنے آنا ملے موقع جو دوبارہ

درخشاں انجمن یہ تھی محبت کے اجالوں سے
گلے جاتے ہوئے مل لو خدارا ہم خیالو ں سے

کمی ہرگز نہیں آئے کوئی بے لوث الفت میں
دیے روشن رہیں گے یاد کے بزم عقیدت میں

دعا ہے ہر قدم پر اب خدا ہر وقت ناصر ہو
ہنر کی شاد کامی سے تمہاری فکر طاہر ہو

یہ تھی المومنات خیر کی قسمت ملے تم سب
نئی دنیا میں جانا ہے محافظ ہو تمہارا رب

شکیل محترم نے اس ادارے کو سنوارا ہے
چمن پیرا کی صورت باغ الفت کو نکھارا ہے

ہمیشہ ہر گھڑی اب ہو تمہاری زندگی بہتر
مبارک باد دیتے ہیں تمہارے نام اب لے کر

امیمہ ، شانزہ ،رفضہ ،سمیرا کو مبارک ہو
علوم دو جہاں فیضین و اقراء کو مبارک ہو

عروفہ اور اصیلہ ، فاطمہ ، بشری ، بشارہ ہے
یہاں پر چند گھڑیوں کا تمہارا اب گزارا ہے

اریحہ اور عریشہ ، مزنہ افراح اور سہانی ہے
نگاہوں سے ہویدا ہجر کا سوز نہانی ہے

سمیہ ، ناظفہ اور فاطمہ اور نوف ہیں نازاں
سجود باوفا علمی سعادت پر ہوئی شاداں

ہر اک فرد محبت سے ہمیں قلبی محبت ہے
سنو جاتے ہوئے تم کو ہماری یہ نصیحت ہے

پڑے مشکل کوئی جب بھی خدا کا نام لینا ہے
حصول علم کی اک اک گھڑی سے کام لینا ہے

تمہارا علم تم کو عزت و عظمت کی دولت دے
جہاں میں نیک نامی دائمی تم کو یہ شہرت دے

مخاطب ہو تمہارا علم یہ خفتہ دو عالم سے
جہاں بیدار ہو جائے تمہارے سعی و پیہم سے

کھلے یہ دل مسرت سے تمہاری فتح مندی پر
تمہارا علم لے جائے تمہیں اتنی بلندی پر

یہی شوق ہنر رکھنا نئے علمی سفر میں تم
تمنا کہکشاں چھونے کی رکھنا دل نظر میں تم

تصور میں سدا اس بزم کو آباد تم رکھنا
ہمیشہ مادر علمی کو اپنی یاد تم رکھنا

کرن الفت کی بکھرانا نگار بزم گلشن میں
زمانے بھر کی خوشیاں دے خدا خوش رنگ دامن میں

دیا ہم نے تمہیں اظہر خدا کی پاسبانی میں
نہ کوئی دکھ تمہیں پہنچے جہان زندگانی میں

بقلم: مولانا اظہر ندوی (شکاری پور)


#Farewell #Song #Tarana #Almominat #Public #School #Bhatkal #Manki #Karnatak #Hijaab #Muslims #India #Hindsutan

Комментарии

Информация по комментариям в разработке