Nexus Urdu / Hindi translation||What is Information|| Episode01 || YNH||Ali Hasnain

Описание к видео Nexus Urdu / Hindi translation||What is Information|| Episode01 || YNH||Ali Hasnain

آپ نے Nexus Book کے کوور پیج (Cover page) پر کبوتر کی تصویر دیکھی ہو گی ہراری نے کبوتر کو امن اور وفاداری کی علامت بتایا ہے جس کیلئے وہ حصہ اول میں انسانی نیٹ ورکس میں تین اہم واقعات کا ذکر کرتے ہیں پہلا چیرامی اور لوسٹ بٹالین کی کہانی جب امریکی مہم جوئی فورسز شمالی فرانس کو جرمنوں سے آزاد کروانے کیلئے لڑ رہی تھیں پانچ سو سے زائد امریکی فوجیوں کی ایک بٹالین جس کے کمانڈر میجر چارلس وٹلسی تھے وہ دشمن کی لکیر کے پیچھے پھنس گئی چونکہ امریکی توپ خانے نے اپنے فوجیوں پر غلط شناخت کی وجہ سے فائرنگ شروع کر دی تھی چارلس وٹلسی نے آرمی کیرئیر کبوتر چیرامی کے دائیں پیر پر ایک کاغذ کا ٹکڑا ڈالا وہ کبوتر زخمی ہوکر بھی پینتالیس میں چالیس کلومیٹر کا فیصلہ طے کر کے ڈویژن ہیڈ کوارٹر پہنچنے میں کامیاب ہوگیا بروقت کاروائی میں امریکی توپ خانے نے اپنی بمباری کو ایڈ جسٹ کیا اور لوسٹ بٹالین کو بچا لیا
اور دوسرا یہ کہ بائبل کے مطابق جب نوح کو معلوم ہوا کہ کہ پانی کم ہوگیا ہے تو کشتی سے باہر بھیجے گئے کبوتر زیتون کی شاخ لیکر واپس آئے تب خدا نے وعدہ کیا کہ وہ دوبارہ زمین پر ایسا سیلاب نہیں لائے گا
اور تیسرا واقعہ جب پہلی جنگ عظیم کے وقت برطانوی فوج عثمانی سلطنت کے خلاف مشرق وسطی کے کنٹرول کیلئے جھنگ لڑ رہی تھی فلسطین میں رہنے والے برطانیہ کے حامی یہودیوں نے عثمانی فوج کی نقل و حرکت نظر رکھنے کیلئے ایک جاسوس نیت ورک نیلی (NILI) قائم کیا سارہ آرونسن نیلی جاسوس نیٹ ورک میں کمانڈر تھی نیلی نے کوڈ پیغامات پہنچانے کیلئے کیرئیر کبوتروں کا استعمال کیا 3 ستمبر 1917 میں ایک کبوتر ایک عثمانی افسر کے گھر میں جا اترا جس نے نیلی نیٹ ورک کا پردہ فاش کر دیا انہوں نے دوسرے کبوتروں کو تو مار ڈالا اور دفن بھی کردیا لیکن جاسوس نیٹ ورک پکڑا گیا اس کے ارکان کو پھانسی دے دی گئی جبکہ سارہ آرونسن نے خود کشی کر لی
نیلی کی فراہم کردہ معلومات نے برطانویوں کو بہت شیبا کی جنگ (31 اکتوبر 1917ء) اور غزہ کی تیسری جنگ (1-2 نومبر 1917 ء) میں عثمانی لائن کو توڑنے میں مدد کی آرتھر بالفور برطانوی وزیر خارجہ نے اعلان کیا کہ برطانوی حکومت فلسطین میں یہودی لوگوں کیلئے ایک قومی گھر کے قیام کے حق میں ہے
تاریخ میں یہی دیکھا گیا ہے کہ انسان نے افسانوں، تصورات،کہانیوں اور اجتماعی وہم پھیلا کر بڑے بڑے انسانی نیٹ ورکس بنائے ہومو سیپینز دنیا کا فاتح اس لئے نہیں بنا کہ وہ بہت طاقتور ہے ذہین ہے یا باصلاحیت ہے بلکہ اس لئے کہ اس نے بڑے پیمانے پر لاکھوں انسانوں کے ساتھ تعاون کو ممکن بنایا ہے اور نیا عالمی نظام کیسا ہوگا جہاں AI انسانوں کو فیصلہ سازی میں مات دے دے گی ہماری ذہانت اور کام کرنے کی نوعیت ہی تبدیل کر دے گی آج ہم طب اور معاشیات میں AI کے زیر نگیں ہیں رفتہ رفتہ یہ تمام شعبوں تک پھیل جائے گا AI ہمارے نیا آقا بن سکتے ہیں ایلون مسک جیسے لوگوں نے خبردار کیا کہ اے آئی ہماری تہذیب کو تباہ کر سکتی ہے حالیہ نسلوں میں انسانیت نے معلومات کی پیداوار کی مقدار اور رفتار میں اب تک سب سے بڑے اضافے کا تجربہ کیا ہے ہر سمارٹ فون میں قدیم لائبریری آف اسکندریہ سے زیادہ معلومات ہوتی ہیں ہمارا موبائل فون ہمیں دنیا بھر میں اربوں دیگر لوگوں سے فوری طور رابطہ کرنے کے قابل بناتا ہے
ہمارے حکمران خطرات سے بخوبی واقف ہیں عالمی سطح پر کشیدگی میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ہم فضا میں گرین ہاؤس گیسوں کو خارج کرنا دریاؤں اور سمندروں کو آلودہ کرنا،جنگلات کو کاٹنا ،پورے رہائش گاہوں کو تباہ کرنا اور اپنی کی ماحولیاتی بنیادوں کو خطرے میں ڈال رہے ہیں گلیشیرز پگھل رہے ہیں سطح سمندر بلند ہو رہی ہے اور AI انسانی تہذیب و ثقافت کی بنیادیں ہلا رہی ہے اس Episode 01 میں کتاب کا پہلا حصہ انسانی معلومات کے نیٹ ورک کی تاریخی ترقی کا جائزہ لینا ہے

پیش لفظ 01:08
معلومات کا سادہ لوح نظریہ 11:43
گوگل بمقابلہ گوئٹے 20:40

معلومات کو ہتھیار بنانا 31:07
عوامی نقطہ نظر معلومات کی انتہائی شکل : 34:00

Part 01
Human Networks انسانی نیٹ ورکس
What is information ? معلومات کیا ہیں 44:13
What is truth ? سچائی کیا ہے 54:54
What does information do ? 01:02:34 معلومات کیا کرتی
Information in Human History انسانی تاریخ میں معلومات 01:13:52
#mianaliwrites #azadsapiens #alihasnaindall

Комментарии

Информация по комментариям в разработке