Sawal Jawab | Session 60th | Mufti Rasheed Official.

Описание к видео Sawal Jawab | Session 60th | Mufti Rasheed Official.

مفتی صاحب ، میں نیپال سے ہوں اور میرا اسکول صبح 5 بجے لگتا ھے اور فجر کی ازان 5:15 پر ھوتی ہے تو میں نماز کیسے ادا کرو ، کیا آپ کبھی نیپال آئینگے ۔
ہم 3 دوست ایک دکان پر اُدھار پیسے پر چائے پی رہے تھے دوست نے کہا پیسے میں دونگا بعد میں ، اسنے ابھی تک دکان والے کو پیسے نہیں دیے تو کیا ہم بھی گنہگار ہونگے
نام محمد نوید حویلیاں سے مفتی صاحب میرا یہ سوال ہے کے سفر میں صرف فرض ہی پڑھیں گے یا سنت بھی اور وتر بھی اور کس طرح پڑھیں گے اور قضاء نمازوں کی سنت اور وتر کی بھی ہو گی؟
مفتی صاحب میں نے گھر والوں کو ناچ گانے سے منع کیا لیکن نہیں رکے اور کہتے کہ بھائ کی شادی پہ بھی روکو گے میں نے کہا ہاں تب بھی نہیں کرنا ناچ گانا ، پھر بھائ کی منگنی پہ بھی ناچ گانا کیا اور اب مہینے بعد شادی پہ بھی کریں گے میں سب سے چھوٹا ہوں کوئ میری بات ماننا تو دور سنتے بھی نہیں سوال یہ ہے کہ میں پھر روکوں یا ایک بار کہنے سے میرا فرض ادا ہوجائے گا
کیا جو لوگ انڈین ڈراما و فلم اور ناچ گانے کی ویڈیو دیکھتے جس میں تقریبا ہر طرح کی خرابیاں پائی جاتی ہیں تو انکے لئے ارطغرل غازی اور عثمان سیریز دیکھنا کیسا ہے جبکہ یہ بات مستحکم ہو کہ عمر سیریز میں کوئی غلط بیانی نہیں کی گئی ہے ہر بات یا واقعہ پر حدیث کوڈ کیا گیا ہے تو کیا انڈین اور پاکستانی ڈراموں اور فحش فلموں میں ملوث افراد کے لئے عمر سریز دیکھنا کیا ایسا ہی ناجائز ہے جیسا انڈین ناچ گانا وغيره ؟
کیونکہ عمر سیریز میرے مطابق انڈین ڈراموں اور فحش فلموں سے بہتر ھیکہ اسکے ذریعی اسلامی تاریخ کا پتہ چلتا ہے اور مکمل فحش و بے حیائی کے گناہ سے بچاؤ بھی تو براہ کرم سوال کی نوعیت کے مطابق جواب فراہم کردیں کہ انڈین ڈراموں اور فحش فلموں اور گانا وغیرہ کے عادی افراد کے لئے عمر سیریز یا ارطغرل غازی یا دیگر اسلامی موضوعات پر بنی سچ فلمیں جس میں جھوٹ نہ ہو تو انکا دیکھنا کیسا ہے؟
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ بہت سے لوگ Ads دیکھ کر یا games کھیل کے پیسے کماتے ہیں۔ کیا یہ حرام ہے یا حلال؟ راہ نمائی فرمائیں۔ شکریہ
امید ہے مفتی صاحب بخیر و عافیت سے ہوں گے میرا ایک سوال ہے کہ آج کل اے آئی سے تصاویر بنائی جا رہی ہیں، تو کیا اس تصویر میں ہم اپنا چہرہ لگا سکتے ہیں؟
مفتی صاحب درج ذیل حدیث کے بارے میں ارشاد فرمائیں کہ کیا یہ حدیث ثابت ہے؟ ایک مرتبہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے کہنے لگیں یا رسول اللہ حضرت یوسف کو اللہ نے اتنا پیارا بنایا تب حضور ﷺ نے مسکرا پڑے اور اچانک ایسا نور ٹپکا کہ حضرت عائشہ بے ہوش ہو گئی اور آپکو حضور اکرم ﷺ نے آنکھوں پر ہاتھ پھیرتے ہوے کہا عائشہ یہ تو ایک جھلک تھی اللہ نے مجھے ستر پردوں میں چھپا رکھا ہے"
محمد اسجد جنید
انڈیا سے
مفتی صاحب میرا اسلامی کتب خانہ ہے میں دیوبندی ہو کیا میں دوسرے مسلک کی کتابیں بیج سكتابو مثلاً بریلوی وغیرہ کے
مفتی صاحب مجھ سمیت بہت سے لوگوں کو نماز میں شامل ہونے کا طریقہ نہیں آتا مختلف نمازوں میں مختلف جگہ پر نماز میں شامل ہوتے ہیں اور بہت لوگ وہیں سے ثناء شروع کر دیتے ہیں اگر دوسری یا تیسری رکعت میں شامل ہوں اور جماعت جب سلام پھرنے بیٹھے تو بعد میں شامل ہونے والوں کو کہاں تک پڑنا چاہیے ؟
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہے کہ میں نے سنا ہے جب انسان 70 سال کا ہوتا پھر اسکے بعد اسکے گناہ نہیں لکھے جاتے ۔ کیا یہ ٹھیک ہے
مولانا صاحب شب معراج كون کی تاریخ کو ہے؟
Centrum multivitamin tablets for men n women,
حضرت اس دوا کا استعمال کرنا چاہیے یا نہیں ؟ دراصل اس میں کچھ ممنوع اجزاء کے شمولیت کا شبہ
ہے۔ راہنمائی فرما دیں
مفتی صاحب میرا سوال یہ ہیں کہ اگر کوئی شخص عام آدمی کسی شیعہ کو کافر کہے کہ فلاح شیعہ کافر ہیں اور اس کو پتہ نہ ہوں کہ ان کے عقائد و نظریات کیا ہیں تو یہ کہنے والا خود کافر ہوجاتا ہیں یا نہیں لیکن ان کو یہ پتہ ہوں کہ یہ پکھا شیعہ ہیں برائے مہربانی تفصیلی جواب دے
مفتی صاحب سنتوں کی تیسری رکعت میں غلطی سے قعدہ میں بیٹھ جائیں تو سجدہ سہو کرنے سے نماز ہو جاتی ہے؟
بنت عبد الصمد کراچی سے
میرا سوال یہ ہے حضرت استاد محترم مفتی طارق مسعود صاحب اكثر بيانات میں فرماتے ہیں کہ عامل حضرات سارے فراڈیے ہوتے ہیں عامل چاہے کسی بھی فرقے سے ہو وہ فراڈی ہوتا ہے ۔ پیسہ لے کر دم کرتا ہو یا فری میں کرتا جتنا بھی نیک اور راسخ العقیدہ ہو اس سے بھی کوئی فرق نہیں پڑتا بس اگر عامل ہے تو وہ فراڈی ہوگا لیکن بعض اوقات نظر بد ، جنات ، بچوں کا چڑچڑاپن وغیرہ کی صورت میں تنگ آکر ہم کسی صحیح العقيده عالم کے پاس چلے جاتے جو قرآن سے دم کر دیتا ہے اور کوئی تعویز لکھ دیتا ہے جس میں بلکل شرک کی بو بھی نہیں ہوتی ہے اور نہ وہ یہ دعوی کرتا ہے کہ میرے ساتھ ایسی خاص کوئی چیز ہے جو کسی اور کے پاس نہیں بلکہ یہ کہتا ہے کہ شفا دینے والا اللہ ہے تو کیا اس سے دم کرانا جائز ہے ؟؟؟
مفتی صاحب کبیرہ گناہ ہوچکے ہو تو بہ کرنے کلئےے کوئی عظیم جگہ جانا پڑے گا مثلاً حرم شریف میں یا کہی بھی توبہ کر سکتے ہیں رہنمائ فر مائیں
مفتی صاحب انجانے سے رمضان میں روزے کی حالت میں ایسے گناہ کی جس سے کفارہ ادا کرنی ہو اور اب یاد نہیں کہ کتنے روزوں میں گناہ ہوا ھے تو اس کیلئے کیا حکم ہے اور اگر کفارہ نہ ادا کر سکتا ھو وہ کیا کرے کوئ صدقہ و توبہ سے اللہ تعالیٰ معاف کرینگے مثلاً گناہ کبیرہ پتہ نہیں تھی کہ ایسا کرنے پر کفارہ کر نا پڑ تا ھے اب جب کسی عالم دین کو سن تا ہو تو پتا چلتا ھے کہ میں تو اس گنا میں ملوث تھا مہر بانی کر کہ رہنمائ فرمائیں
مفتی صاحب امید ہے آپ ایمان و صحت کی بہترین حالت میں ہونگے۔ میرا سوال یہ ہے کہ (RTS Gold) کے نام سے ایک ویب سائٹ ہے جس میں ہم پیسے invest کرتے ہیں وہ ہمیں اسکا نفع دیتے ہیں % کے حساب سے۔ اور انکے مطابق وہ سونے کی مارکیٹ میں انویسٹمنٹ کرتے ہیں۔ تو کیا اس میں انویسٹمنٹ کرنا اور نفع لینا حلال ہے ؟؟ جبکہ اس ویب سائٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ مسلم کے لئے جائز ہے۔ جزاک اللہ حزیفہ ضیاء کراچی

Комментарии

Информация по комментариям в разработке