Sajda Hussain (A.S) Jaisa | Dasta E Imamia 2021 | Atir Haider | Muharram 1443

Описание к видео Sajda Hussain (A.S) Jaisa | Dasta E Imamia 2021 | Atir Haider | Muharram 1443

بسم اللہ الرحمن الرحیم

Dasta E Imamia Karachi
ALBUM 2021 | 1443

سجدہ حسین (ع) جیسا
SAJDA HUSSAIN (A.S) JAISA

Reciter | Atir Haider
Poet | DR Hilal Naqvi
Chorus | Own Rizvi & Co.
Audio | Lawa Studio
Video | 313 Productions

Follow Us On:
Facebook | YouTube | Twitter | Instagram | SoundCloud | Telegram | WhatsApp

#ایام_عزاء
#محرم_الحرام
#یاحسین_ع

Lyrics:
حی علی الصلواۃ [2]
حی علی الحسین (ع) [2]

حسین (ع) [4]

یٰۤاَیَّتُهَا النَّفْسُ الْمُطْمَىٕنَّةُۗۖ
ارْجِعِیْۤ اِلٰى رَبِّكِ رَاضِیَةً مَّرْضِیَّةًۚ
فَادْخُلِیْ فِیْ عِبٰدِیْۙ
وَ ادْخُلِیْ جَنَّتِیْ۠

روحِ نماز کیا ہے، سجدہ حسین (ع) جیسا [2]

ہو مقصدِ عبادت مولا حسین (ع) جیسا

روحِ نماز کیا ہے، سجدہ حسین (ع) جیسا [2]

جھکنا کبھی نہ لوگوں، اہلِ جفا کے آگے
انسان سر جھکائے بس کبریا کے آگے
ہو حوصلہ تمہارا آقا حسین (ع) جیسا

روحِ نماز کیا ہے، سجدہ حسین (ع) جیسا [2]

جن کی عبادتوں میں، معراجِ بندگی ہے
جن کی دُعا کا محور، معبود کی خوشی ہے
وہ لوگ چاہتے ہیں، رستہ حُسین (ع) جیسا

روحِ نماز کیا ہے، سجدہ حُسین (ع) جیسا [2]

وہ روحِ زندگی ہے، وہ روحِ بندگی ہے
میزانِ آخرت میں، جانِ عمل وہی ہے
ہو پیشواء یہاں پر جس کا حُسین (ع) جیسا

روحِ نماز کیا ہے، سجدہ حُسین (ع) جیسا [2]

جیسی پڑھی نمازیں، انصارِ کربلا نے
ایسی نماز دیکھی، کب ارزِ نینوا نے
تھا ان نمازیوں کا، جذبہ حُسین (ع) جیسا

روحِ نماز کیا ہے، سجدہ حُسین (ع) جیسا [2]

قُرآن گونجتا تھا، اُس لب کی آیتوں پہ
نیزے پہ سر بلندی، اُس کی تلاوتوں میں
دیکھا نہ پھر کسی نے، لہجہ حُسین (ع) جیسا

روحِ نماز کیا ہے، سجدہ حُسین (ع) جیسا [2]

مولا(ع) کے ناصروں میں، ہو جن کا نامے نامی
اُن کی حُسینیت کو دے کربلا سلامی
اک اک عمل ہو ان کا، سارا حُسین (ع) جیسا

روحِ نماز کیا ہے، سجدہ حُسین (ع) جیسا [2]

آقا (ع) کا ہر نمازی، تیغوں میں دل جھکائے
مقتل میں جانمازیں، جن کا لہو بچھائے
جینا حُسین (ع) جیسا، مرنا حُسین (ع) جیسا

روحِ نماز کیا ہے، سجدہ حُسین (ع) جیسا [2]

نیزوں کے وار کھانا، تیروں کے زخم سہنا
دریا سے دور ہو کر، پیاسوں کے ساتھ رہنا
دیکھا نہ کربلا نے، پیاسا حُسین (ع) جیسا

روحِ نماز کیا ہے، سجدہ حُسین (ع) جیسا [2]

جاری ہے ہر صدی میں، اب بھی پیام اُس کا
مرنے کے بعد بھی ہے، ہونٹوں پہ نام اُس کا
عالم میں کون ہوگا، زندہ حُسین (ع) جیسا

روحِ نماز کیا ہے، سجدہ حُسین (ع) جیسا [2]

اُس شان کی اقامت، ہم بھی حلال سیکھیں
اے کاش وہ عبادت، ہم بھی حلال سیکھیں
ہم بھی کریں دعا میں، گریہ حُسین (ع) جیسا

روحِ نماز کیا ہے، سجدہ حُسین (ع) جیسا [2]
حی علی الصلواۃ [2]
حی علی الحسین (ع) [2]

حسین (ع) [4]

Комментарии

Информация по комментариям в разработке