نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ

Описание к видео نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ

نیپال میں مون سون کی شدید بارشوں کا آغاز ہو چکا ہے جب کہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 47 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق 24 افراد لینڈ سلائیڈنگ، 19 شہری بجلی گرنے اور چار افراد سیلاب میں ہلاک ہوئے۔ دارالحکومت کٹھمنڈو کی شاہراہیں بھی سیلابی پانی میں ڈوبنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔ نیپال میں مون سون کا آغاز جون کے وسط میں ہوتا ہے جو ستمبر تک جاری رہتا ہے۔ اس دوران لینڈ سلائیڈنگ کے واقعات عام ہیں۔ مون سون میں درجنوں افراد کی اموات بھی ہوتی ہیں۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке