11 Ramzan 2017 Zuhar Anhoka Totkay aur Rohani Raaz Hakeem Tariq

Описание к видео 11 Ramzan 2017 Zuhar Anhoka Totkay aur Rohani Raaz Hakeem Tariq

11 رمضان2017 بعد صلوۃ الظہر ۔انوکھے ٹوٹکے اورروحانی راز ۔ شیخ الوظائف حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم
آپ کاحکم تھا کہ آپ کو وقت دوں ۔ میں توآپ کو شاہی مہمان کہتاہوں۔ اللہ اوراللہ کے رسول ﷺ کے شاہی مہمان ہیں۔ میرے جی میں یہ ہے کہ میں آپکی سنوں اورپھراپنی سناؤں۔ پھرآپکی سنوں اورپھراپنی سناؤں، میرے جی میں یہ ہے۔ تسبیح خانے میں آکرآپ نے کیاپایاِ، کیاحاصل کیا، کیادن بدلے ، کیاراتیں بدلی، کیاصبحیں بدلی، کیااوقات بدلے۔ پھرتسبیح خانے میں آکرذہن میں اُٹھنے والے سوالات میری زندگی میں فلاں مسئلے، پریشان، اُلجھن کاکیابنے گا۔ یا روحانی پریشانی، جسمانی پریشانی کے لیے میں آپ کوانمول خزانہ دے چکاہوں ۔ جس کوقدردانی ہوگی وہ روزنئے وظیفے نئی تسبیح پوچھے گا۔ اورکہے گاکہ میری توکوئی سنتانہیں ہے میں اتنے دنوں سے یہاں پرہوں۔ میں یہ چاہ رہاہوں کہ آپ حضرات بولیں، اپنے قلبی کیفیات، کے دل کی اُجڑی دنیاکیسے آبادہوئی اورہوگی۔ کوئی دل کی کیفیت، من کی کیفیت ، روح کی کیفیت بتائیں۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке