11 Ramzan 2017 Kausar Kya Hai Hakeem M. Tariq Mehmood

Описание к видео 11 Ramzan 2017 Kausar Kya Hai Hakeem M. Tariq Mehmood

11 رمضان 2017 بعد صلوۃ التراویح ۔کوثرکیاہے؟۔ شیخ الوظائف حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم
میرے رب کے خزانے بہت وسیع ہے مجھ آپکو خبرنہیں۔ حضرت موسیٰ علیہ السلام اورحضرت خضرعلیہ السلام کشتی میں بیٹھے سفرکررہے تھے جس کاتذکرہ قرآن میں موجود ہے۔ ایک چڑیاآکراس کشتی کے کنارے پربیٹھی اوراس نے سمندرکے پانی سے چونچ بھرا اورپی کرچلی گئی۔ توخضرعلیہ السلام نے فرمایا کہ جتنا چڑیاکے چونچ میں پانی ہے اتناعلم ہے جواللہ نے ساری مخلوق کودیاہے اورباقی جتنا سمندرہے اتناعلم اللہ کے پاس ہے اورمیرے اللہ کی طاقت، قوت اتنی ہے۔میرے اللہ کے پاس وسیع خزانے ہیں۔ اورساری کائنات اللہ کے مانگنے میں آئے اپنے مزاج، طبیعت ، چاہت مانگنے پہ آئے ، اورجی بھرکے مانگے میرارب سب کو دے ، سب کی سنے،اورسب کی سننے کے بعدسب کوغیب سے جھولیاں بھرکرعطاکریں۔ میرے رب کے خزانوں میں سے ایک خزانہ ہے اس کانام ہے کوثر۔ ایک چشمہ ہے اس کانام ہے کوثر۔ نعمتوں کو خزانہ، برکتوں کاخزانہ، عافیتوں کاخزانہ اوروہ میرے رب کے علم میں ہے۔ اورجووہ کوثرہے وہ اللہ جل شانہ نے ساری نبیوں میں سے کسی نبی کونہیں دی اورصرف حضورپاک ﷺ کوعطافرمائی ہے۔ میرے رب کے پاس جوکوثرہے اس میں کیانعمتیں ہوں گی، کیاراحتیں ہوگی۔ اوراس کے اندرکیابرکتیں ہوں گی۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке