Harbul Fijar Hilf al Fudul or Hasil Hone Wale Asbaq, SEERAT UN NABI Course Lecture 10, Mufti Rasheed

Описание к видео Harbul Fijar Hilf al Fudul or Hasil Hone Wale Asbaq, SEERAT UN NABI Course Lecture 10, Mufti Rasheed

Course Registration link:
https://tinyurl.com/SeeratcoursebyMuf...

0:00 intro
5:32 sauq e uqaz market ka taaruf
7:05 sauq e mijanna market ka taaruf
7:34 sauq e zil majaz market ka taaruf
10:41 4 months Islam me fazilat wale ha
15:49 Harbul fijar ko harbul fijar q kaha jata ha?
17:51 Harbul fijar ka waqia kese hoa?
24:14 kia Huzor ﷺ harbul fijar ki jang me sharek hoe the?
36:08 4 months aese ha jinme sawab ya gunah ziada hota ha
44:58 Hilf al fudul ka agreement
54:24 West ka double standard
54:58 Qomi, maslaki, subai bunyad par kisi ka sath dena!

سیرت النبی ﷺ کورس
کلاس نمبر 10
1. عرب کے تین مشہور بازاروں کا تعارف
2. سوق عکاظ طائف کے قریب، مجنہ وادی فاطمہ کے قریب اور ذو المجاز عرفات کے قریب لگتا تھا۔
3. یہ تینوں بازار ذوالقعدہ اور ذو الحجہ کےمہینے لگتے تھے اور 8 ذی الحجہ کو ختم ہوجاتے تھے۔
4. بارہ مہینوںمیں سے چار مہینے ایسے تھے جن کا لوگ زمانہ جاہلیت میں بھی احترام کرتے تھے اور اس میں جنگ نہیں کرتے تھے۔
5. اسلام نے بھی ان مہینوں کے احترام کو باقی رکھا۔ اس کا ذکر قرآن کریم میں بھی موجود ہے اور احادیث میں بھی موجود ہے۔
6. حرب الفجار کو حرب الفجار اس لیے کہاجاتا ہے کہ یہ ان محترم مہینوں میں لڑی گئی۔ یعنی ان مہینوں کے احترام کا خیال نہیں رکھا۔ اس لیے عرب اس کو گناہ کی جنگ یا نافرمانی کی جنگ کہتے تھے۔
7. بعض روایات سے معلوم ہوتا ہے کہ حضور ﷺ بھی اس جنگ میں اس حد تک شریک رہے کہ اپنے چچاؤں کی طرف آنے والے تیر روکتے یا ان کو تیر اٹھا اٹھاکر دیتے تھے، لیکن یہ کسی صحیح روایت سے ثابت نہیں۔ اس لیے راجح بات یہ ہے کہ حضور ﷺ اس جنگ میں شریک نہیں ہوئے۔
8. حرب الفجار سے ہمیں زمانہ جاہلیت کا ایک نقشہ سمجھ آتا ہے کہ کس طرح وہ بات بات پر لڑنا شروع کردیتے تھے۔ آج بھی ہمارے بہت سے قبائلی علاقوں میں غیرت کے عنوان سے، معمولی معمولی بات پر جھگڑا شروع ہوتا ہے۔ ایک درخت پر پھڈا شروع ہوتا ہے اور کئی لوگ اس میں قتل ہوجاتے ہیں۔ یہ اسلام نہیں، جاہلیت ہے۔ اسلام نے آکر اس جاہلیت کو ختم کیا ہے۔
9. ان چار مہینوں کے بارے میں یہ بات سمجھ لینی چاہیے کہ ان کے احترام کے دو پہلو ہیں۔ ایک پہلو یہ ہے کہ ان میں نیکی کا ثواب بڑھ جاتا ہے اور گناہ کا وبال۔ اس کا یہ احترم اور تقدس تو اب تک باقی ہے، لیکن اس مہینے میں جہاد یا قتال کرنے کا حکم تعاملِ امت کی وجہ سے منسوخ ہوچکا ہے۔
10. حِلفُ الفُضول: یہ ایک معاہدہ تھا جس میں قریش کے مختلف قبائل، بنو تیم بن مرہ، بنوزہر، بنوہاشم سب نے مل کر یہ فیصلہ کیا تھا کہ ہم مکہ میں ہمیشہ مظلوم کی مدد کریں گے اور ظالم کے خلاف کھڑے ہوں گے۔
11. پس منظر کچھ یوں تھا کہ بنوزیبد کے ایک شخص سے عاص بن وائل سے کچھ خریدا اور پیسے نہیں دے رہا تھا۔ اس پر قریش کے لوگوں نے یہ معاہدہ کیا۔
12. اس سے ایک بات یہ معلوم ہوئی کہ کوئی بھی انسان یا کوئی بھی انسانی معاشرہ کبھی بھی سو فیصد برا نہیں ہوتا۔
13. ہم جب کسی کی تعریف کرتے ہیں تو اس کو فرشتہ بنادیتے ہیں اور تنقید کرتے ہی تو اس کو شیطان بنادیتے ہی۔ انسان نہ فرشتہ ہے، انسان نہ شیطان ہے، انسان انسان ہے۔ لہذا اس کو انسان ہی رہنے دیں۔ یہ بھی معلوم ہوا کہ کسی انسان یا کسی انسانی سوسائٹی سے مایوس نہیں ہونا چاہیے۔ کوئی نہ کوئی خیر کا پہلو بہرحال موجود ہوتا ہے۔
14. ایک اہم سبق کہ اسلام کو دہشت گردی کا طعنہ دیا جاتا ہے۔ حالانکہ اسلام کی تعلیمات بہت واضح ہیں کہ اسلام ہمیشہ مظلوم کے ساتھ کھڑا ہوتا ہے اور مظلوم کے ساتھ کھڑا ہونے کا درس دیتا ہے اور ظالم کا ہاتھ روکنے کا درس دیتا ہے۔ اسلامی تاریخ اس پر شاہد ہے۔
15. ایک اہم بات کہ آج کے دو رمیں عالمی سطح پر دوبارہ سے ایک حلف الفضول کی ضرور ت ہے کہ دنیا کے اسلامی اور غیر اسلامی، وہ سب ملک جو اس ایک نکاتی ایجنڈے پر متفق ہوں کہ ہم نے مظلوم کے ساتھ اور ظالم کے خلاف کھڑا ہونا ہے، ان کو اپنا ایک بلاک بنانا چاہیے۔ ایک آرگنائزیشن بنانی چاہیے اور دوبارہ سے اسی نوعیت کا حلف الفضول کرنا چاہیے۔ یہ اس وقت کی بہت بڑی ضرورت او رسیرت کا درس ہے۔

Humanism vs Islam
   • Islam Insaniyat Ke Liye Rehmat, Na Ke...  

Harbul Fijar Hilf al Fudul or Hasil Hone Wale Asbaq, SEERAT UN NABI Course Lecture 10, Mufti Rasheed OFFICIAL

#seerat
#seeratunnabi
#seerat_un_nabi
#seeratinurdu
#seeraturrasool
#muftirasheedkhursheed
#muftirasheedofficial
#muftirasheedahmedkhursheed
______________

Follow us on Social Media:

Instagram:   / muftirasheedahmedofficial  
Youtube:    / muftirasheedofficial  
Facebook Page:   / muftirasheedofficial  
Tiktok:   / muftirasheedofficial  
Whatsapp Channel Link: https://whatsapp.com/channel/0029VaCo...
Pashto Youtube Channel:    / @muftirasheedpashtospeeches  
Pashto Facebook Page:   / muftirasheedpashtospeeches  
________________

For any querry:
Email: [email protected]
Contact number: +923272384305
________________
© All Rights Reserved.

Комментарии

Информация по комментариям в разработке