میری عید میرے ملک کے نام

Описание к видео میری عید میرے ملک کے نام

فرنٹ ایئر کور خیبر پختون خواہ (نارتھ) کے جوانوں نے عید پاک افغان بارڈر پر منائی

ملک اور قوم کی بقا کی خاطر وطن عزیز پر قربان ہونا ہی ایک سچے سپاہ سالار کی پہچان ہوتی ہے

چاہے عید ہو یا کوئی بھی تہوار وطن کی حرمت اور حفاظت سے آگے کچھ نہیں

اسی ملی جوش و جذبے سے سرشار پاک افغان بارڈر پر تعینات فرنٹیئر کور خیبر پختون خواہ (نارتھ) کے ایک جاں باز افسر نے عید کے موقع پر اپنی ماں کو یاد کرتے ہوے کہا کہ،
پیاری ماں آج اس عید کے موقع پر مجھے تمہاری بہت یاد آرہی ہے

لیکن پیاری ماں وطن کی محبت اور تیرے حوصلے نے آج مجھے یہاں باندھ رکھا ہے

گزشتہ روز جب ایک جوان نے مجھے آ کر کہا کہ میں چھٹی جا رہا ہوں تو ماں میں تمہیں بتا نہیں سکتا کہ اس وقت میرے کیا جذبات تھے

ماں اس وقت مجھے تمہاری بہت شدت سے یاد آئی اور دل نے کہا کہ چلے جاؤ

ماں تم جانتی ہو کہ میں اکیلا نہیں ہوں میرے جیسے اور کئی جوان بیٹے ملک کی حفاظت کے لیے سرحدوں پر تعینات ہیں

ماں جب میں باقی افسروں اور جوانوں کو سرحد پر مطمئن دیکھتا ہوں تو میں ان ماؤں، بہنوں اور بیٹیوں کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے اپنے لخت جگر کو سرحدوں پر بھیج دیا

ماں کون ہے جو خندہ پیشانی سے اپنے گھر کو چھوڑ کر ایسے چلے جاتا ہے

ماں یہ وہ حوصلہ ہی ہے جو ہمیں تھامے رکھتا ہے اور میرا حوصلہ تم ہو

ماں میں کیسے لوٹ جاؤں مجھے تو میرے وطن نے پکارا ہے

غازی ہوں اور اگر شہید بھی ہو جاؤں تو میرے جسد خاکی کو مت لوٹانا یہی دھرتی ماں کی آغوش میں سلا دینا

ماں میری موت پر بالکل بھی غم نہ کرنا بلکہ فخر کرنا کہ میرا بیٹا سرخروع ہوا ہے

Комментарии

Информация по комментариям в разработке