عید کے موقع پر شہدائے وطن کو خراجِ تحسین

Описание к видео عید کے موقع پر شہدائے وطن کو خراجِ تحسین

شہدائے وطن نے اپنے خون سے اس پاک سرزمین کی آبیاری کی ہے جو تاقیامت یاد رکھی جائے گی

عید کے موقع پر ہمیں بحیثیت قوم اپنے ان شہداء کو فراموش نہیں کرنا چائیے جن کی بدولت ہم چین سے اپنے پیاروں کے ساتھ عید کی خوشیاں مناتے ہیں

عید کے پرمسرت موقع پر شہداء کے لواحقین نے نم آنکھوں کے ساتھ انہیں یاد کرتے ہوئے کہا کہ؛

خوش قسمت ہوں کہ میرے والد کو اللّٰہ نے شہادت کے رتبے سے نوازا ہے،
بیٹا، حوالدار لالک جان شہید

میں اپنے والد سمیت تمام شہداء پر فخر کرتا ہوں کیونکہ ان کی قربانیوں کی بدولت ہمارا ملک قائم ہے،
بیٹا، حوالدار لالک جان شہید

اب ویسی عید نہیں ہوتی جیسے ان کے ساتھ ہوتی تھی،
بیوہ، سپاہی عامر عباس شہید

میں عید پر اپنے بابا کو بہت یاد کرتی ہوں وہ ہمیں عید پہ بہت کچھ دلاتے تھے،
بیٹی، سپاہی عامر عباس شہید

مجھے اپنے شوہر کی شہادت پر فخر ہے کہ انہوں نے اس وطن کی حفاظت کے لیے اپنی جان قربان کی،
بیوہ، سپاہی مدد علی شاہ

وہ ہم سب کا بہت خیال رکھتے تھے، میں عید کے دن ان کو یاد کر کے بہت غمگین ہو جاتی ہوں،
بیوہ، سپاہی مدد علی شاہ

بیٹے کے بچھڑ جانے کی تکلیف اپنی جگہ مگر اس کی شہادت پر بہت فخر ہے،
والد، سپاہی محمد خضر شہید

پاک فوج میں شمولیت سے قبل ہر عید پر میرا بیٹا خود جانور ذبح کرتا تھا،
والد، سپاہی محمد خضر شہید

عید کے موقع پر بیٹے کی بہت یاد آتی ہے،
والد، سپاہی محمد خضر شہید

مجھے اس بات پر بہت فخر ہے کہ میرے بیٹے نے وطن کی خاطر شہادت حاصل کی،
والد، سپاہی قربان علی شہید

ہم ساتھ سکول جاتے اور کھیلتے تھے، میری اپنے بھائی کے ساتھ بہت دوستی تھی،
بھائی، سپاہی قربان علی شہید

بھائی کے بغیر عید کی پہلے جیسی خوشی نہیں ہے،
بھائی، سپاہی قربان علی شہید

پاک فوج کے شہداء ہمارا فخر ہیں اور عید کی خوشیوں میں انہیں بھی یاد رکھنا ہمارا فرض ہے

Комментарии

Информация по комментариям в разработке