18 Ramzan 2017 Sunnat Banai Maldaar Hakeem M. Tariq Mehmood

Описание к видео 18 Ramzan 2017 Sunnat Banai Maldaar Hakeem M. Tariq Mehmood

18 رمضان 2017 بعد صلوۃ التراویح ۔سنت بنائے مالدار۔شیخ الوظائف حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم
پورے برصغیر میں بیکری کی ابتداء انگریزبنا ۔ اس سے پہلے بیکری کاوجود نہیں تھااورنہ اس سے کوئی متعارف تھا کہ بیکری کیاہے۔ انگریز اس کابانی ہے۔ پھراس کو دیسی لوگوں میں پھیلانے میں ایک ہندو کاہاتھ ہے، چوہدری ضامن داس، بہت مالدارتھا۔عجیب صفات کاانسان تھا۔ سخاوت، حلم، محبت، مروت کی۔ اس کی بیکری میں ہرفرقے کابندہ کام کرتاتھا۔ صفائی ،ستھرائی کابہت خیال۔ اس کی ایک صفت یہ تھی کہ وہ کبھی ننگے سرنہیں رہتاتھا سرپرٹوپی رکھتاتھا اورکبھی کبھی صافہ باندھتاتھاجس کوہم پگڑی کہتے ہیں۔ انجمن حمایت اسلام کاہرسال جلسہ ہوتاتھا اس میں بڑی بڑی شخصیات کو بلایاجاتاتھا اوروہ شخصیات تقریریں بھی کرتی تھیں اورفنڈ بھی دیتی تھیں۔ ایک دفعہ چوہدری ضامن داس بھی اس جلسے میں مدعوتھے اورلالہ رائے پت لعل بھی موجود تھے جن کی ماں گلاب دیوی کوٹی بی ہوگئی اورگلاب دیوی ہسپتال لاہورمیں بنا، سیاسی آدمی تھے ، تاجرتھے۔ چوہدری ضامن داس جب اس جلسے میں آیا اوربیٹھا ۔ تقریرکے دوران کسی نے سوال کردیاکہ چوہدری صاحب ہندؤ کے ہاں توٹوپی اورپگڑی نہیں ہے یہ توسکھوں اورمسلمانوں کے ہاں ہے۔ اوردوسرے مذہب میں ہے، آپ ٹوپی کیوں پہنتے ہیں آپ کاسرآج تک ننگانہیں دیکھا۔ چند مقررین کے بعدچوہدری ضامن داس کی تقریرتھی۔ جب چوہدری صاحب کی باری آئی تواس نے کہا کہ یہ میرا ایک راز تھا جومیں نے آج تک کسی کونہیں بتایا اورکسی نے توجہ بھی نہیں دی اورپوچھا بھی نہیں؟۔ لیکن ہے میرا ایک راز اورمیں نے آج تک کسی کونہیں بتایا۔ کہنے لگے کہ میں الہ آباد میں تھا اورمیں اس وقت پکوڑے بیچتاتھا ۔ جس دن بارہ آنے یا روپے کے پکوڑے بک جاتے تھے میری بیسٹ سیل ہوتی تھی۔ اورگلیوں میں پھرپھرکربیچتاتھا۔ اورسرپرچھابہ اُٹھااُٹھاکرمیرے سرکے بال اُترگئے ۔ ایک دفعہ مجھے ایک صاحب ملے ،مسلمان تھے، ایک مسجدکے موذن تھے اس مسجدکے باہربیٹھ کرپکوڑے بیچتاتھا اس مسجدکے نمازی زیادہ تھے۔ اس مسجدکے ساتھ سکول بھی تھا، ہسپتال بھی تھی ۔ اس کے موذن نے مجھے کہا کہ ساری عمرپکوڑے ہی بیچے گا۔ اس نے کہاپکوڑے بیچنے ہے یامالدار بننا ہے۔ اس نے کہاتجھے ایسانسخہ بتاتاہوں کہ تیراگنج بھی چھپ جائے گا اورتومالداربھی ہوجائے گا۔ کہا کہ کبھی ننگے سرنہ رہا کرتومالدارہوجائے گا۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке