07 Ramzan 2017 Asme Azam Ki Talash Hakeem M. Tariq Mehmood

Описание к видео 07 Ramzan 2017 Asme Azam Ki Talash Hakeem M. Tariq Mehmood

7 رمضان 2017 بعد صلوۃ التراویح ۔اسم اعظم کی تلاش ۔ شیخ الوظائف حکیم محمدطارق محمودمجذوبی چغتائی دامت برکاتہم
تاریخ انسانیت میں دوچیزوں کی تلا ش ہمیشہ رہی ہے ایک اسم اعظم کی ایک آب حیات کی۔ ان دوچیزوں کی متلاشی رہے ہیں۔ آب حیات کے وہ متلاشی رہے ہیں جو سداکی جوانی، سداکی صحت، سداکی زندگی پانا چاہتے ہیں، اورپاناچاہتے تھے وہ ہمیشہ آب حیات کے متلاشی رہے۔ اورایک طبقہ وہ جواسم اعظم کامتلاشی رہاکہ مولا ایسااسم مل جائے ، ایسالفظ مل جائے، ایساحرف مل جائے،ایسی پکارمل جائے، ایسانام مل جائے ۔ بس تجھے پکاریں اورتوآجا۔اورتجھے پکاریں اورتیری رحمت ، تیری مدد، تیرافیض، تیراکرم، تیری مدد، بغیرکسی تاخیرکے فوری ہوجائے اس کو اسم اعظم کہتے ہیں۔ دنیا بہت آب حیات کی طرف لوٹی، بہت تلاش کیا۔ ایک شخص نواب آف رام پور کے پاس آیا اوراپنا واقعہ سنایا ۔۔۔ آبادیاں تھوڑی ہوتی تھی جنگل زیادہ ہوتے تھے، پھرجنگل میں رہنے والوں کو جانگلی کہتے تھے۔ وہ بندہ کہنے لگاکہ میں جنگل میں سفرکررہاتھا سفرکرتے کرتے میں نے دیکھا کہ موٹا سارا بندرہے جوجھاڑیوں میں لیپٹاہوا ہے اوروہ نکلنے کی کوشش کرکے ختم ہوچکاہے دوسرے لفظوں میں وہ اَدھ مواہوچکاہے ۔ کیاکیاجائے، یہ شخص جنگل میں سفرکررہاتھا اس کے پاس چاقوتھا اس نے چاقو سے وہ ساری شاخیں کاٹی اوربندرکوآزاد کردیا۔ اس بندرنے اس کوممنون نظروں سے دیکھا اورایک جھاڑی میں غائب ہوگیا۔ اس بندے نے اپناسفرجاری رکھا ۔اسی کیفیت میں اس نے سفرجاری رکھا ، آگے جاکردیکھاکہ بہت سارے بندراس کے پیچھے آئے اوراس بندرکواُٹھایا ہوا اوران کے ہاتھ میں ایک شاخ تھی اوراس کو اشارہ کیاکہ اس کو چوس اوران کااندازدوستانہ تھا۔ ان کے اندازکو دیکھا کراس نے لکڑی منہ میں ڈالی اورچباتارہا اوروہ بندرچلے گئے۔ چباتے چباتے اس کومحسوس ہواکہ اس کے دانت ہلنا شروع ہوگئے اورایک ایک کرکے گرنا شروع ہوگیا۔ یہ پریشان ہوگیاکہ یہ کیاہوگیا۔ تھوڑی دیرکے بعد اس کو موشن شروع ہوگئے اس کے بال گرنا شروع ہوگئے ۔ اس کی زندگی میں ایک تبدیلی آئی اوراتبدیلی آتے آتے یہ بالکل نڈھال ہوگیا اس کے منہ میں کوئی دانت نہ رہ، بال جھڑ گئے۔ کچھ بھی نہ رہا۔ یہ بیمارہوگیا۔ لیکن کچھ ہی عرصے کے بعد صحت مندہونا شروع ہوا، بہترین بال، بہترین دانت۔ اوربھرپورجوانی اوربھرطاقتیں اورقوتیں وہ بوڑھاپے کی زندگی سے جوانی پہ آگیا۔اچھا اس کو آب حیات کہتے ہیں۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке