Urdu Tanqeed 60 Objectives by Mir Iqbal | اردو تنقید پر 60 سوالات و جوابات |

Описание к видео Urdu Tanqeed 60 Objectives by Mir Iqbal | اردو تنقید پر 60 سوالات و جوابات |

#urdu #urdutanqeed #urdupoetry
1) تنقید کس زبان کا لفظ ہے؟ اور اس کے معنی کیا ہیں ؟
جواب: تنقید عربی زبان کے لفظ نقد سے نکلا ہے ۔اس کے معنی کرے کھوٹے میں فرق کرنے کے ہیں۔

2)"تنقید زندگی کے لئے اتنا ہی ضروری ہے جتنا کے سانس" یہ قول کس کا ہے؟
جواب: ٹی ۔ایس۔الیٹ۔

3) اردو کے پہلے تنقید نگار کون ہے؟
جواب: اردو کے پہلے تنقید نگار مولانا الطاف حسین حالی ہیں۔

4) کسی دو ترقی پسند ناقدین کے نام بتائے؟
جواب: مجنوں گورکھپوری اور احتشام حسین۔

5) اردو کی پہلی تنقیدی کتاب کا نام؟
جواب:" مقدمہ شعر و شاعری"اردو کی پہلی تنقیدی کتاب ہے۔

6) مقدمہ شعر و شاعری کب لکھی گئی؟
جواب:1893میں۔

7)"غزل ایک نیم وحشی صنف سخن ہے "یہ کس کا قول ہے ؟اور کس کتاب میں شامل ہے؟
جواب: یہ قول کلیم الدین احمد کا ہے جو ان کی کتاب" اردو شاعری پر ایک نظر "میں شامل ہیں۔

8) کلیم الدین احمد کی دو تنقیدی کتابوں کے نام بتائے؟
جواب:"اردو تنقید پر ایک نظر"اور"اردو شاعری پر ایک نظر"۔

9) کس تنقید نگار کی تنقید کی بنیاد اس تراکیب پر ہے؟
جواب: احتشام حسین ۔

10) کسی دو تنقیدی دبستان و کے نام بتائے؟
جواب: تاثراتی تنقید اور جمالیاتی تنقید۔

11) کلیم الدین احمد کی پہلی تنقیدی کتاب کا نام بتائیں؟
جواب:"گل نغمہ "(1939) ۔

12) آل احمد سرور کی تنقیدی کتابوں کے نام بتائے؟
جواب:"نظر اور نظریے " اور "ادب اور نظریہ"۔

13) مجنوں گورکھپوری کا اصل نام کیا ہے؟
جواب: مجنوں گورکھپوری کا اصل نام احمد صدیق ہے ۔

14) مقدمہ شعروشاعری کتنے حصوں میں تقسیم کی گئی ہے ؟
جواب: مقدمہ شعر و شاعری دو حصوں میں تقسیم کی گئی ہے۔(1) شاعری کے اصول (2) عملی تنقید۔

15) تنقید کے ابتدائی نقوش ادب کے کس فن میں ملتے ہیں؟
جواب: تنقید کے ابتدائی نقوش تذکروں میں ملتے ہیں۔

16) ادب کے کس فن کے لیے استعدال کا ہونا ضروری ہے؟
جواب: تنقید کے لئے استعدال کا ہونا ضروری ہے۔

17) تنقید کسے کہتے ہیں؟
جواب: تنقید اس تجزیاتی عمل کا نام ہے جس کے تحت کسی فنکار کی تشریح و توسیع کرنے کے علاوہ اس کی قدو قیمت متعین کی جاتی ہے۔

18) اردو کے دو اہم تنقید نگاروں کے نام بتائے؟
جواب: مولانا الطاف حسین حالی اور شبلی نعمانی کا شمار اردو کے اہم تنقید نگاروں میں ہوتا ہے۔

19)"سخندان فارس "کس کی کتاب ہے؟
جواب: محمد حسین آزاد کی۔

20)"مجالس النساء"کس کی تخلیق ہے؟
جواب: مولانا الطاف حسین حالی کی۔

21)"اردو زبان "اور "فن داستان گوئی"کس کی تخلیق ہے؟
جواب: کلیم الدین احمد کی۔

22)"اردو شاعری بھی اپنا خدا رکھتی ہے اور وہ اپنا میر کہلاتا ہے" یہ قول کس کا ہے؟
جواب: یہ قول مجنوں گورکھپوری کا ہے۔

23)"سخن ہائے گفتی"اور" ادبی تنقید کے اصول "کس کی لکھی ہوئی کتابیں ہیں؟
جواب: کلیم الدین احمد کی۔

24) حالی کو شمس العلماء کا خطاب کب ملا ؟
جواب:1904 کو ۔

25) اردو کا برناڈ شاہ کسے کہتے ہیں؟
جواب: اردو کا برناڈ شا ہ حالی کو کہتے ہیں۔

26)"غزل عشق و عاشقی کے دائرے میں قید ہے "یہ کس کا قول ہے؟
جواب: یہ قول الطاف حسین حالی کا ہے۔

27) مجنوں گورکھپوری کی دو تنقیدی کتابوں کے نام بتائے؟
جواب:"تنقیدی حاشیے" اور"دوش و فردا"۔

28) کس نے مثنوی کو سب سے زیادہ مفید اور کارآمد صنف بتایا ہے؟
جواب: حالی نے نے مثنوی کو سب سے زیادہ مفید اور کارآمد صنف بتایا ہے۔

29) نیچرل شاعری کا زکرسب سے پہلے کس تنقید نگار نے کیا ہے؟
جواب: الطاف حسین حالی نے۔

30) "مقدمہ شعر و شاعری "کے جواب میں کس نے کون سی کتاب لکھی؟
جواب: مسعود حسن رضوی نے" ہماری شاعری" لکھی ۔

31) حالی کے مطابق ق شاعری کے لئے کون سی شرائط ہے؟
جواب: حالی کے مطابق شاعری کے لیے تین شرائط ہیں۔(1) تخیل (2) کائنات کا مطالعہ (3) تفحص الفاظ۔

32) احتشام حسین کی تنقیدی کتابوں کے نام بتائے؟
جواب:"تنقیدی جائزے", ترقی پسند تنقید "اور" تنقیدی نظریات "۔

33)ادب کس زبان کا لفظ ہے ؟
جواب: ادب عربی زبان کا لفظ ہے ۔

34)ادب کی تعریف کیا ہے ؟
جواب: ادب اس تحریر کا نام ہے جس میں روز مرہ کے خیال سے بہتر خیالات اور روزمرہ کی زبان سے بہتر زبان کا استعمال کیا جائے۔ انسان دنیا میں جو کچھ بھی دیکھتا ہے جو سوچتا ہے جو سمجھتا ہے اور جو تجربے حاصل کرتا ہے اس کے ردعمل کا اظہار ادب کی شکل میں کرتا ہے۔

35) اردو کے پہلے تذکرہ نگار کا نام کون ہیں ؟
جواب: اردو کے پہلے تذکرہ نگار میر تقی میر ہیں ۔

36) اردو کےپہلےتذکرہ کا نام کیا ہے؟
جواب:"نکات الشعراء"اردو کا پہلا تذکرہ ہے۔

37)"نکات الشعراء "کی سن اشاعت کیا ہے؟
جواب:1751 ۔

38) دو تاثراتی تنقید نگاروں کے نام بتائے؟
جواب: الطاف حسین حالی اور شبلی نعمانی۔

39) دو جمالیاتی تنقید نگاروں کے نام بتائے؟
جواب: شبلی نعمانی اور آل احمد سرور۔

40) تاثراتی تنقید سے جڑی دو تنقیدی مضامین کے نام بتائے؟
جواب:"تنقیدی حاشیے"اور نقوش و افکار"۔

41) دو سائنٹفک تنقید نگاروں کے نام بتائے؟
جواب: مجنوں گورکھپوری اور گوپی چند نارنگ۔

42) آل احمد سرور کی خود نوشت کا نام بتائیے ؟
جواب:"خواب باقی ہے "۔

43)"اردو تنقید پر ایک نظر" کے مصنف کون ہیں؟
جواب: کلیم الدین احمد۔

44)"قاشیف الحقائق"کس کی تصنیف ہے؟
جواب: امداد امام اصر کی۔

45) دو مارکسی تنقید نگاروں کے نام بتائے؟
جواب: مجنوں گورکھپوری اور احتشام حسین۔

46) عملی تنقید کیا ہے؟
جواب: کسی فنکار یا ادب کا نظریاتی مطالعہ عملی تنقید کہلاتا ہے۔

47)"تنقید کیا ہے"کس کی تصنیف ہے؟
جواب: آل احمد سرور کی۔

48) اردو کے دو جدید تنقید نگاروں کے نام بتائے؟
جواب: شمس الرحمان فاروقی اور کلیم الدین احمد۔

49) تذکرہ کس زبان کا لفظ ہے اور اس کے معنی کیا ہے؟
جواب: تذکرہ عربی زبان کا لفظ ہے جس کے معنی ذکر کرنے کے ہیں۔

50) مارکسی تنقید کی تعریف کیا ہے؟
جواب: کال مارکس کے اشتراکی نظریات پر مبنی تنقیدی نظریہ کو مارکسی تنقید کہتے ہیں ۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке