afsana kalu bhangi ka khulasa

Описание к видео afsana kalu bhangi ka khulasa

افسانہ کالو بھنگی کرشن چندر کی کردار نگاری کا دلکش نمونہ ہے۔ اس میں کرشن چندر نے ایک بھنگی کوپیش کیا ہے جس کی تنخواہ صرف آٹھ روپے ہے۔ وہ سال میں صرف دو جوڑے سلواتا ہے۔اس نے زندگی میں کبھی پراٹھا نہیں کھایا۔ وہ پابندی سے اپنے فرائض انجام دیتا ہے۔ اس کے علاوہ وہ بلا معاوضہ بیگاری کرتا ہے۔ اس کی زندگی میں کوئی خواب نہیں ہیں ۔ وہ شادی نہیں کر سکتا کیوں کہ اس کے علاقہ میں کوئی بھنگی خاندان ہی نہیں ۔
اس کا دل بھی عام انسانوں کی طرح عشق کےجذبات سے عاری ہے ۔ وہ جانوروں سے بے پناہ محبت کرتا ہے۔ بکری کے ساتھ اس طرح رہتاہے جیسے بکری اس کی خدمت گزار بیوی ہو۔ گائے سے اپنا سر چٹواتا ہے اور ازدواجی زندگی کی محرومیوں کو وہ جانوروں کی محبت سے پورا کرتا ہے۔
اسکی فطرت میں نیکی ہے ۔ وہ غیر محسوس طریقےسے لوگوں کی مددکرتا ہے۔ لیکن جب وہ بیمار ہوتا ہے تو کوئی اس کی خدمت نہیں کرتا۔ وہ اپنے برتن اور غلیظ پٹیاں خود ہی صاف کرتا ہے۔ جب وہ مرجاتا ہے تو پولیس اس کی لاش کو ٹھکانے لگاتی ہے۔زندگی کے معمولات میں کوئی فرق نہیں آتا ۔ صرف گائے اور بکری دو روز تک کچھ کھاتے نہیں ۔افسانہ نگار (کرشن چندر ) چاہتا ہے کہ دنیا میں ایسے مجبور اور لاچار لوگ نہ رہیں، ان کی زندگی بدل دی جائے لیکن اسے احساس ہے کہ یہ کام وہ اکیلا نہیں کر سکتا ۔ اس کے لئے پوری قوم کے شعور کوجگانا ضروری ہے۔

Комментарии

Информация по комментариям в разработке